پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ۷؍وکٹ سے روند دیا۔ ٹریوس ہیڈ نے ۱۵۴؍رن کی اننگز کھیلی
EPAPER
Updated: September 20, 2024, 10:08 PM IST | London
پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ۷؍وکٹ سے روند دیا۔ ٹریوس ہیڈ نے ۱۵۴؍رن کی اننگز کھیلی
ٹریوس ہیڈ (ناٹ آؤٹ ۱۵۴؍رن ) کی طوفانی سنچری اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کو ۷؍ وکٹ سے شکست دے کر ۵؍ میچوں کی سیریز میں۰۔۱؍ کی برتری حاصل کر لی۔
۳۱۶؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ آسٹریلیا نے۲۰؍رن کے اسکور پر کپتان مشیل مارش (۱۰؍رن) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ نے اننگز کو سنبھالا۔ ول جیکس (۶۲؍رن) نے اسکور کیا۔ ہیڈ نے۱۲۹؍ گیندوں کی اپنی اننگز میں ۲۰؍ چوکوں اور ۵؍ چھکوں کی مدد سےناٹ آؤٹ ۱۵۴؍ رن بنائے۔ یہ ان کے ون ڈے کریئر کی چھٹی سنچری ہے۔ اسٹیو اسمتھ (۳۲؍رن) اور آل راؤنڈر کیمرون گرین (۳۲؍رن) نے بھی اچھا تعاون کیا۔ ٹریوس ہیڈ اور مارنس لبوشین (ناٹ آؤٹ۷۷؍رن ) نے۱۰۷؍ گیندوں پر ۱۴۸؍رن کی ناٹ آؤٹ شراکت کی اور ٹیم کو۴۴؍ اوورس میں فاتح بننے میں مدد کی۔ انگلینڈ کی جانب سے لیام لیونگ اسٹون، جیکب بیتھل اور میتھیو پوٹس نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی اننگز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے۴۹ء۴؍ اوورس میں۳۱۵؍ رن پر سمٹ گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے اوپنر بین ڈکٹ نے۱۱؍ چوکوں کی مدد سے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ۹۵؍ رن بنائے۔ ول جیکس ۶۲، فلپ سالٹ ۱۷، کپتان ہیری بروک ۳۹، جیمی اسمتھ ۲۳، لیام لیونگ اسٹون ۱۳، بریڈن کارس ۲، جیکب بیتھل۳۵، جوفرا آرچر ۴؍رن کا تعاون کیا۔ میتھیو پوٹس۱۱؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے ۳۱۶؍ رن کا ہدف دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا اور مارنس لبوشین نے سب سے زیادہ ۳۔۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ ٹریوس ہیڈ نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ میتھیو شارٹ اور بین دروشوئس نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔