• Mon, 07 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

راجستھان رائلز نے وکرم راٹھور کو ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا

Updated: September 20, 2024, 10:06 PM IST | New Delhi

آر آر میں شامل ہونے پر راٹھور نے کہاکہ’’یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ میں رائلز خاندان کا حصہ ہوں

Vikram Rathore. Photo:INN
وکرم راتھور۔(تصویر: آئی این این)

راجستھان رائلز (آر آر) نے ہندوستانی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور کو اپنی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ راٹھورنے ہندوستان کیلئے ۶؍ ٹیسٹ اور ۷؍ ون ڈے کھیلے۔ وہ ۲۰۱۹ء میں ہندوستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ بنے۔ ہندوستانی ٹیم میں شامل ہونے سے قبل وہ قومی سلیکٹر   بھی رہ چکے ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں وہ پنجاب اور ہماچل کی ٹیموں کے کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
 آر آر میں شامل ہونے پر راٹھور نے کہاکہ’’یہ میرے لئے  فخر کی بات ہے کہ میں رائلز خاندان کا حصہ ہوں۔ میں راہل کے ساتھ دوبارہ کام کرنے اور نوجوان کھلاڑیوں سے  ملنے  کیلئے بہت پرجوش ہوں۔ میں ٹیم کاز میں حصہ ڈالنے اور رائلز کیلئے  عالمی معیار کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا منتظر ہوں۔‘‘
راٹھور کا خیرمقدم کرتے ہوئے راہل دراوڑ، جنہیں حال ہی میں آر آر ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، نے کہاکہ’’میں نے وکرم کے ساتھ کئی برسوں سے کام کیا ہے۔ میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ان کی تکنیکی قابلیت، پرسکون طبیعت اور ہندوستانی حالات کی بہتر تفہیم انہیں اس کردار کیلئے بہترین شخص بناتی ہے۔ ہم نے مل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور میں ان کے ساتھ دوبارہ شامل ہونے کیلئے  بہت پرجوش ہوں۔ نوجوان صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی ان کی قابلیت آر آر کو عالمی معیار کی ٹیم بنانے کے ہمارے مقصد میں مددگار ثابت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK