Inquilab Logo

کنٹریکٹ پر تقرری کا سرکاری سرکیولر جلاکر ملازمین کا احتجاج

Updated: March 19, 2023, 11:14 AM IST | saadat khan | Mumbai

پرانی پنشن اسکیم کیلئے جاری ہڑتال کےدوران ممبئی اور دیگر اضلاع میں حکومت کے فیصلہ کے خلاف ہزاروں ملازمین نے ناراضگی کا اظہار کیا

Protesters tearing circulars for old pension
پرانی پنشن کیلئے مظاہرین سرکیولر پھاڑتے ہوئے

جونی پنشن اسکیم کے نفاذ کیلئے گزشتہ ۵؍دنوں سے۱۷؍لاکھ سےزیادہ سرکاری ،نیم سرکاری  ملازمین کے علاوہ سرکاری دفاتر ، اسکول ،کالج اور اسپتالوںکاعملہ ہڑتال پر ہے ۔ جس کی وجہ سےان شعبوں میں افرادکی قلت سےیہا ںکاکا م کاج متاثر ہورہا ہے۔اسی دوران ۱۴؍مارچ کو ریاستی حکومت نے ۷؍نجی ایجنسیوں کےذریعے معاہدہ پرضروری افراد کی تقرری کا ایک سرکیولر جاری کیاہے۔ ساتھ ہی یہ ہدایت دی ہےکہ ایمرجنسی خدمات کسی صورت میں متاثر نہیں ہونی چاہئے ۔ ایمرجنسی خدمات کے متاثرہونےپر سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرنےکا انتباہ بھی دیا گیا ہے۔سبھی محکموں کو اجازت دی گئی ہےکہ ضرورت پڑنےپر مذکورہ ایجنسیو ں کےذریعے اسٹاف کی تقرری کی جائے۔ جس کی سرکاری ملازمین کی متحدہ تنظیموں نےمخالفت کی ہے۔ ممبئی اور مہاراشٹر کےمتعدد اضلاع میں  اس سرکیولر کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ممبئی سمیت دیگر اضلاع میںسرکیولر کی کاپی پھاڑکر اور اسے جلاکر ملازمین نے ناراضگی کا اظہار کیاہے۔ مہاراشٹراسٹیٹ شکشک پریشد ممبئی کے صدرشیوناتھ دراڈےنےانقلاب کوبتایا کہ ’’حکومت نےاولڈ پنشن اسکیم نافذ کرنے کے بجائے معاہدہ پر نجی ایجنسیوں کے معرفت نئے عملےکی تقرری کا سرکیولر جاری کیاہے،جو سراسر غلط ہے۔ ہم اس سرکیولر کی مخالفت کرتےہیں۔ اس لئےممبئی اور مضافات کے متعدد علاقوںمیں بطور احتجاج اس سرکیولر کی کاپی کو پھاڑکر احتجاج کیا جارہا ہے۔کئی اضلاع میں اس کی کاپیاں جلاکر تدریسی اورغیر تدریسی عملےنےاپنی بے چینی کااظہار کیاہے۔ جب تک اولڈ پنشن اسکیم نافذنہیں ہوتی ہمارا آندولن جاری رہےگا۔ ‘‘
  انہوںنے یہ بھی بتایاکہ ’’ آزاد میدان، بیلارڈاسٹیٹ،ایجوکیشن انسپکٹر ویسٹ ڈیویژن آفس ، سائوتھ ڈیویژن ایجوکیشن انسپکٹر آفس اورنارتھ ڈیویژن ایجوکیشن انسپکٹر آفس کے سامنے سیکڑوں تدریسی اور غیرتدریسی عملے نے پرانی پنشن اسکیم نافذکرنے کیلئے زبردست مظاہرہ کیاساتھ ہی مذکورہ سرکیولرکی کاپی پھاڑ کر اس فیصلہ کی مخالفت کی۔ہم نےمظاہرین کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے حکومت سے اپیل ہےکہ معاہدہ پر نئے اپوائمنٹ کرنےکےفیصلہ کو منسوخ کرکے اولڈ پنشن اسکیم  نافذکرے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK