• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دھاراوی ڈیولپمنٹ کیلئے اڈانی سے معاہدہ کو مظاہرین نے’فراڈ‘ قرار دیا

Updated: August 10, 2023, 9:54 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

’اڈانی چلے جاؤ‘اڈانی ہٹاؤ ،دھاراوی بچاؤ ‘کے نعرے بلند کئے۔ احتجاجی جلسۂ عام میںمقررین نے اس معاہدہ کی سخت مخالفت کی

Aam Aadmi Party workers are protesting against Adani.
عام آدمی پارٹی کے کارکنان اڈانی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

 اڈانی کے ذریعے دھاراوی   ڈیولپمنٹ  کے خلاف  بدھ کو  دھاراوی کے این شیوراج میدان  میں تمام سیاسی جماعتوں ، مقامی تنظیموں اورتاجروں کی اسوسی ایشن کے ذریعے احتجاجی جلسۂ عام کا انعقاد کیا گیاجس میںہزاروں لوگو ں نے شرکت کی ۔اس موقع پر ’اڈانی چلے جاؤ،اڈانی ہٹاؤ دھاراوی بچاؤ، اڈانی سے ڈیولپمنٹ منظور نہیں‘ نعرہ بلند کیا گیا ۔
 اس موقع پرملند راناڈے (سی پی آئی ) نے کہاکہ ’’ یہ پروجیکٹ صرف مودی جی سے دوستی کی بنیاد پراڈانی کوملاہے  ورنہ  اس طرح کے کاموں کا اڈانی کو کوئی تجربہ نہیں ہے ۔‘‘کامریڈ نصیر الحق نے کہاکہ’’دھاراوی ڈیولپمنٹ  پروجیکٹ فراڈ طریقے سے فراڈ اڈانی کو دیا گیا ہے ۔ اڈانی کی حقیقت ہنڈن برگ رپورٹ نےدنیا کے سامنے واضح کردی ہے۔‘‘ انہوںنےیہ بھی کہا کہ ’’معاہدہ میں لکھا گیا ہے کہ دھاراوی والوں کو۱۰؍کلومیٹر کی دوری تک شفٹ کیا جاسکتا ہے ، یہ ہم سب کوکسی قیمت پرمنظور نہیں۔‘‘رماکانت گپتا (بی جے پی ) نے کہا کہ ’’ زمین کا نہیںدھاراوی میںرہنے والوں کا وکاس ہونا چاہئے اوران کیلئے گھر اورکاروبار کے تحفظ کویقینی بنایا جانا چاہئے۔‘‘
  مارن نگم (آرپی آئی ) نے کہا کہ ’’ اڈانی کودھاراوی والو ںکی نہیں ،اپنے ڈیولپمنٹ کی فکر ہے۔‘‘ وٹھل پوار (شیوسینا)نے کہاکہ ’’یہاںلوگ الگ الگ کام کرکے روزی روٹی کماتے ہیں، اس کا تحفظ کیسے ہوگا۔‘‘
 شیتکری کامگار پکش کے لیڈر شامیا کورڈے نے کہاکہ ’’اڈانی کے ساتھ جومعاہدہ کیا گیا ہے ، وہ پوری طرح سے فراڈ ہے۔‘‘
  دیگر مقررین نےبھی اڈانی کے ذریعے دھاراوی کے ڈیولپمنٹ کی شدید مخالفت کی اوراڈانی مخالف مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

 

dharavi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK