Inquilab Logo

ساکی ناکہ : مہاڈا گراؤنڈ میں سی اے اے کیخلاف احتجاج

Updated: February 14, 2020, 11:17 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

یہاں کے مہاڈا گراؤنڈ میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )، این آر سی اور این پی آرکے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں خواتین سمیت متعددافراد شریک تھے۔ احتجاج کے دوران کبیر صدیقی نے کہا کہ ’’میں حکومت سے پوچھتا ہوں کہ آدھار کار، پین کارڈ اور دیگر دستاویزات وغیرہ جب قابل قبول نہیں ہوں گے تو عوام نے بھی ان ہی دستاویزات کی بنیاد پر ووٹ دیا ہے اور مودی حکومت قائم ہوئی ہے ۔

مہاڈا گراؤنڈ میں منعقدہ احتجاج میں خواتین بھی نظرآرہی ہیں۔ تصویر: انقلاب
مہاڈا گراؤنڈ میں منعقدہ احتجاج میں خواتین بھی نظرآرہی ہیں۔ تصویر: انقلاب

  ساکی ناکہ : یہاں کے مہاڈا گراؤنڈ میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )، این آر سی اور این پی آرکے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں خواتین سمیت متعدد افراد شریک تھے۔ احتجاج کے دوران کبیر صدیقی نے کہا کہ ’’میں حکومت سے پوچھتا ہوں کہ آدھار کار، ، پین کارڈ اور دیگر دستاویزات وغیرہ  جب قابل قبول نہیں ہوںگے تو عوام نے بھی ان ہی دستاویزات کی بنیاد پر ووٹ دیا ہے اور مودی  حکومت قائم ہوئی ہے ۔اس لئے میرا مطالبہ ہے کہ مودی حکومت استعفیٰ دے اور ان کاغذات کے ذریعہ الیکشن کروائے جن کے ذریعہ شہریت قابل قبول ہوگی۔ سماجی کارکن رحیم موٹر والا  نے کہا کہ این پی آر کیلئے جب گھروں میں کاغذات کیلئےحکومت کے لوگ  آئیں تو ہم  انھیں کوئی بھی کاغذ  نہ دکھائیں کیوں کہ وہ کاغذات لے کر جائیں گے اور اس کے سامنے ’ ڈی ‘ ڈاؤٹ فل سٹیزن لکھ کر اسے مشکوک بتائیں گے۔ ایک پردہ نشین خاتون نے کہا کہ سی اے اے کی لڑائی کسی ذات اور مذہب کی  نہیں ہے ۔ یہ لڑائی ہر اس شخص کی ہے جو غریب ہے ۔ ہمیں جو طاقت مل رہی ہےوہ شاہین باغ سے مل رہی ہے ۔ اسی طرح کے ممبئی میں مزید شاہین باغ کی ضرورت ہے ۔  مظاہرین سے شعیب چودھری اوراشتیاق چودھری  نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK