• Fri, 27 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’ووٹ چوری‘ کیخلاف احتجاج کا سلسلہ بحال

Updated: November 27, 2026, 11:16 AM IST | Agency | New Delhi

یوم آئین پر’پیپل اگینسٹ ایس آئی آر‘ کے بینر تلے دہلی میں اسٹوڈنٹس یونینوں، کسانوں اور خواتین تنظیموں کے کارکن سڑکوں پر اُترے۔

Neha Bora, Anjali Bhardwaj, and others raising slogans during a protest. Photo: PTI
نیہا بورا، انجلی بھاردواج اور دیگر احتجاج کے دوران نعرے بلند کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

 ’’ووٹ چوری‘‘ اور ایس آئی آر  کے خلاف  نیز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کےمطالبے کے ساتھ  دہلی کی سڑکوں پر احتجاج کا سلسلہ پھر بحال ہوتا نظر آرہاہے۔ جمعرات کو یوم آئین  پر قومی راجدھانی  میں ’پیپل اگینسٹ ایس آئی آر‘ کے بینر تلے سیکڑوں مظاہرین نے  احتجاج کیا۔ یوگیندر یادو نے اعلان کیا کہ ’’آج کے احتجاج کے ساتھ یہ تحریک دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ اب یہ دہلی تک محدود نہیں رہی۔ ملک  کے اضلاع میں احتجاج کیا جارہاہے۔‘‘ مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس کا بھاری بندوبست تھا جس کی وجہ سے وہ جنتر منتر تک مارچ نہیں کرسکے۔ احتجاج میں شامل نیہا   بونے حکومت کو للکارتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹ دینے کے حق  کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔‘‘

 مطالبوں میںجنتر منتر کی بحالی بھی  شامل

مظاہرین مندر مارگ پر واقع والمکی سدن میں جمع ہوئے۔ انہوں نے  ایس آئی آر منسوخ کرنے، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو عہدے سے ہٹانے اور جنتر منتر کو دوبارہ باقاعدہ احتجاجی مقام قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ طلبہ تنظیموں، خواتین کے گروپس، کسان یونینوں اور سو ِل سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے مظاہرین کو جنتر منتر کی جانب مارچ کرنے سے روکنے کیلئےپولیس نے بھاری تعداد میں رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں اور بڑی تعداد میں جوان تعینات تھے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان تقریباً ۲؍گھنٹے تک تعطل کی صورتحال  رہی۔ اس دوران مظاہرین ’ایس آئی آر منسوخ کرو‘ اور ’گیانیش کمار واپس جاؤ‘ جیسے نعرے لگاتے اور پلے کارڈس دکھاتے رہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: کیلیفورنیا کی سیلیکون ویلی فلسطینیوں پر اسرائیل کی جنگ کا مرکز

کسان مورچہ کو احتجاج میں شامل نہیں ہونے دیاگیا

آل انڈیا اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن (آئیسا) کی صدر نیہا بورا، معروف وکیل پرشانت بھوشن اور سماجی کارکن یوگیندر یادو سمیت ۲۰۰؍ سے زائد افراد نے احتجاج میں شرکت کی۔ سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) کے نمائندے بھی’ کالی باڑی مارگ ‘سے مارچ میں شامل ہونے والے تھے لیکن پولیس نے انہیں روک دیا۔ اس دوران کسان یونینوں کےنمائندوں کو حراست میں بھی لیا گیا۔ نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن (این ایف آئی ڈبلیو) کی نیشا سدھو نے  احتجاج کے حوالہ سے ’دی ہندو‘ کے نمائندہ کو بتایا کہ  ’’آج یومِ آئین ہے اور ہم حکومت کو یاد دلانے کیلئے یہاں موجود ہیں کہ ہمارے آئینی حقوق کو کس طرح کمزور کیا جا رہا ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK