Inquilab Logo

تاریخی شخصیات کی توہین کیخلاف مہکر میں احتجاج، دکانیں ، کاروبار اور بازار بند

Updated: December 18, 2022, 10:38 AM IST | mehkar

بی جےپی کے مقامی لیڈروں نے دعویٰ کیا کہ اس بند کی اپیل کازبردست ردعمل دیکھنے کو ملا اور بازار سمیت پورا شہر بندرہا، ریلی بھی نکالی گئی

Local BJP leaders during the rally in Mohkar.(Photo, Inqlab)
بی جےپی کے مقامی لیڈران مہکرمیں ریلی کے دوران ۔(تصویر،انقلاب )

: یہاںجمعہ کو حکمراں پارٹی کے قائدین اور عہدیداروں کی طرف سے ریاست کی شناخت اور عظیم تاریخی شخصیات  کے بارے میں دیئے گئے توہین آمیز بیانات کے خلاف احتجاج میں سختی کے ساتھ پورا شہر بند کیا گیا۔ بی جےپی کے مقامی  سرکردہ لیڈروں نے دعویٰ کیا کہ اس بند کی  اپیل کازبردست ردعمل  دیکھنے کو ملا اور بازار سمیت پورا شہر بندرہا۔ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اور بی جے پی کے کچھ  لیڈروں کے ذریعے چھترپتی شیواجی مہاراج، مہاتما پھولے، ساوتری بائی پھولے، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر، کرم ویر بھاؤ راؤ پاٹل جیسی تاریخی شخصیات  کے بارے میں توہین آمیز بیان د ئیے جانے  کے خلا ف مہکر میں مقامی بی جے پی یونٹ کے عہدیداروکارکنان نے ریلی نکال کر احتجاج کیا۔ ہر طرف خاموشی نظر آئی۔ بند پرامن طریقے سے گزرا۔ اس احتجاج کے دوران بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کی  موجودگی کے باعث مرکزی چوک اور سڑکیں پولیس کیمپ کی شکل اختیار کرچکی تھیں۔ 
 کانگریس کے شیام اُمالکر، اننت وانکھیڈے، ولاس چنکھور، پنکج ہزاری، دیوآنند پوار، وسنت دیشمکھ، ٹھاکرے گروپ کے ضلعی سربراہ آشیش رہاٹے، کشور گاروڈے، این سی پی کے بھاسکر کالے، آفتاب خان، نثار انصاری، ساگر پراندے کے ساتھ ہی ہم خیال تنظیموں کے عہدیداروں نے مہکر کے مختلف مقامات پر گشت کرکے بند کی اپیل کی۔اس موقع پر عظیم  شخصیات کے حق میں نعرے لگائے گئے اور ان کے کارناموں کی ستائش کی گئی۔ ٹھاکرے گروپ کے آشیش رہاٹے نے دعویٰ کیا کہ بند کو تاجروں، پیشہ ور افراد، چھوٹے کاروباریوں اور شہریوں کی جانب سے غیرمعمولی حمایت ملی ہے۔
 واضح  رہے کہ ریاست کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے چھترپتی شیواجی مہاراج  کے تعلق سے متنازع تبصرے کے بعد سے ریاست کا سیاسی  پارہ چڑھا ہوا ہے۔مہاوکاس اگھاڑی کی جانب سے اس معاملے میںکوشیاری کو واپس بلانے کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔ ادھر کوشیاری بھی شرمندگی کا اظہارکرتے ہوئے وزیر داخلہ ا میت شاہ کو خط لکھ چکے ہیں،لیکن ، اس معاملے میں مختلف شہروں میں احتجاج اور بند کی لہر چل پڑی ہے۔گزشتہ دنوں اسی معاملے میںپونے بند کیاگیا تھا ۔جلگاؤں میںبھی احتجاج کیا جاچکا  ہے۔ بابا ا مبیڈکر اور جیوبا پھلے کے خلاف  متنازع تبصروں پرریاست کے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر چندر کانت پاٹل بھی اس ا حتجاج اور مظاہروں کی زد میں ہیں۔

maharastra Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK