اٹلی کے شہر میلان میں سیکڑوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر میلان-کورتینا ۲۰۲۶ء سرمائی اولمپکس کے دوران امریکی ادارے آئی سی ای کی تعیناتی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اس اقدام کو ’’رینگتا ہوا فاشزم‘‘قرار دیتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔
EPAPER
Updated: February 01, 2026, 7:05 PM IST | Milan
اٹلی کے شہر میلان میں سیکڑوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر میلان-کورتینا ۲۰۲۶ء سرمائی اولمپکس کے دوران امریکی ادارے آئی سی ای کی تعیناتی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اس اقدام کو ’’رینگتا ہوا فاشزم‘‘قرار دیتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔
ٹلی کے شہر میلان میں سیکڑوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر میلان-کورتینا ۲۰۲۶ء سرمائی اولمپکس کے دوران امریکی ادارے آئی سی ای کی تعیناتی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اس اقدام کو ’’رینگتا ہوا فاشزم‘‘قرار دیتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔
Let`s take a tour of Cortina d`Ampezzo! 🇮🇹 The mountain city welcomes back the Olympic Winter Games 70 years later. 🏔️
— The Olympic Games (@Olympics) February 1, 2026
This time we`ll see sliding sports, curling, alpine skiing and more! Come take a look! 🛷🥌⛷️#Olympics #WinterOlympics #MilanoCortina2026 pic.twitter.com/n4P8Fsjne4
یہ احتجاج پیازا ۲۵؍ اپریل میں منعقد ہوا، جو اٹلی کی نازی فاشزم سے آزادی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ مظاہرین کا غصہ اس خبر پر تھا کہ امریکی وفد کی سیکوریٹی کے لیے آئی سی ای کے ایجنٹ تعینات کیے جائیں گے۔ اگرچہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایجنٹ صرف `کنٹرول روم تک محدود رہیں گے اور سڑکوں پر نہیں آئیں گے، لیکن مظاہرین اسے قبول کرنے کو تیار نہیں۔
یہ بھی پڑھئے:`تعلیم سے روزگار اور صنعت کاری پر اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی جائے گی: سیتارمن
بینرز پر نعرے لکھے تھے ’’منی سوٹا سے پوری دنیا تک، ہم انسانی حقوق کے لیے لڑنے والوں کے ساتھ ہیں‘‘،’’کبھی نہیں کا مطلب کسی کے لیے بھی کبھی نہیں‘‘ اور ایک دلچسپ نعرہ ’’آئس (آئی سی ای) صرف مشروب میں اچھی لگتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آئرلینڈ کی خواتین ٹیم کا بڑا معرکہ: ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا
اس تعیناتی کی خبر نے اٹلی کے سیاسی حلقوں میں بھی ہلچل مچا دی ہے۔میلان کے میئر جیوسپے سالا نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ان ایجنٹوں کا میلان میں کوئی خیر مقدم نہیں کیا جائے گا۔وزیرِ داخلہ میٹیو پیانٹیڈوسی کو اس معاملے پر پارلیمنٹ میں طلب کر لیا گیا ہے تاکہ وہ اس تعیناتی کی وضاحت پیش کریں۔ آئی سی ای امریکہ کا وہ ادارہ ہے جو امیگریشن اور سرحدی سیکوریٹی کا ذمہ دار ہے تاہم حالیہ برسوں میں امریکہ کے اندر مظاہرین کے خلاف اس کے سخت رویے اور انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی وجہ سے اسے عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔