Inquilab Logo Happiest Places to Work

پونے : ڈیولپر خلیل شیخ کی خود کشی، رویند دھنگیکر پر معاملہ درج

Updated: July 18, 2026, 8:21 AM IST | Pune

انتہائی قدم اٹھانے سے قبل ویڈیو جاری کرکے خلیل شیخ نے اپنی موت کے ذمہ دارا لوگوں کے نام بتائے، سابق رکن اسمبلی مشکل میں

Shiv Sena (Shinde) leader Ravindra Dhangikar (file photo)
شیوسینا (شندے) لیڈر رویندر دھنگیکر( فائل فوٹو)

 خلیل شیخ نامی پونے کے ایک نامور ڈیولپر اور کانٹریکٹر نے ایک روز قبل خود کشی کرلی۔ انہوں نے انتہائی قدم اٹھانے سے قبل ایک ویڈیو جاری کیا جس میں واضح طور پر الزام لگایا کہ ان کی موت کیلئے سابق رکن اسمبلی رویندر دھنگیکر اور ان کی بیوی پرتبھا  دھنگیکر کے علاوہ ۱۲؍ دیگر افراد ذمہ دار ہیں۔ پولیس نے ان تمام لوگوں کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ دھنگیکر کا تعلق شیوسینا (شندے) سے ہے اور اس ایف آئی آر کے بعد ان کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔ 
  بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پونے کے گل ٹیکری علاقے میں واقع آشیانہ روشن میں رہنے والے خلیل رضی اللہ شیخ (۶۵) نامی  کانٹریکٹر نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں انہوں نے واضح طور پر الزام لگایا کہ میرے اوپر قرض کا بوجھ ہے اور میں ذہنی طور پر پریشان ہوں۔ اس کیلئے رویندر دھنگیکر ، ان بیوی پرتبھا دھنگیکر اور سابق کارپوریٹر بالا شیڈگے، ان کی بیوی، وشال کیداری، سنیل ایئر،  ان کا بیٹا، راہل گوڑا، سنیل بورہ، راجن سیٹھیا، حامد شیخ، شام کھولپکر اور شوبھم ذمہ دار ہیں۔ خلیل شیخ نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ تعمیراتی کاموں میں رویندر دھنگیکر اور ان کی بیوی نیز بالا شیڈگے اور ان کی بیوی کے پارٹنر تھے۔ انہوں نے کئی پروجیکٹوں میں پیسہ لگایا تھا۔ ان لوگوں کی وجہ سے انہیں مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے پیسے دینے کا وعدہ کیا لیکن پیسے ادا نہیں کئے بلکہ انہیں دھمکیاں دیں۔ لہٰذا وہ اپنی زندگی ختم کر رہے ہیں۔  
 خلیل شیخ کی موت کےبعد ان کی اہلیہ سلطانہ شیخ (۵۰) نے سوار گیٹ پولیس اسٹیشن میں ان تمام لوگوںکے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔ سوار گیٹ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر یشونت نکم نے بتایا کہ ’’ خلیل شیخ کے اہل خانہ کو جمعرات کی صبح تقریباً ۶؍ بجے معلوم ہوا کہ انہوں نے خود کشی کر لی ہے۔  انہوں نے آخری وقت میں جاری کئے گئے ویڈیو میں سابق رکن اسمبلی سمیت ۱۴؍ لوگوں کو اپنی موت کا ذمہ دارقرار دیا ہے۔  ساتھ ہی ایک سوسائڈ نوٹ بھی ان کی لاش کے پاس ملا ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ‘‘
 یاد رہے کہ رویندر دھنگیکر ۲۰۲۳ء کے ضمنی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر پونے کی قصبہ سیٹ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے لیکن ۲۰۲۴ء میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد وہ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیوسینا میں شامل ہو گئے۔ اطلاع کے مطابق خلیل شیخ  , رویند دھنگیکر ، پرتبھا دھنگیکر، بالا شیڈگے اور ورشا شیڈگے مل کر  پونے کے رویوار پیٹھ علاقے میں ایک عمارت تعمیر کر رہے تھے لیکن وہ جگہ وقف بورڈ کی تھا لہٰذا اس پروجیکٹ پر اسٹے آرڈر  دیا گیا تھا جس کی وجہ سے کام رک گیا۔ اس وقت اس اسٹے کیلئے رویندر دھنگیکر نے بی جے پی کو ذمہ ڈار ٹھہرایا تھا۔ خلیل شیخ نے اس پروجیکٹ کیلئے بڑے پیمانے پر مارکیٹ سے قرض لیا تھا لیکن جب قرض ادا کرنے کی باری آئی تو ان کے پارٹنروں نے ہاتھ کھڑے کر لئے۔ لہٰذا وہ پریشانیوں میں گھر گئے۔ رویندر دھنگیکر سے جب میڈیا نے سوال کیا تو انہوں نے کہا ’’میں کسی بھی کاروبار میں حصہ دار نہیں ہوں۔ میں ۲۰۲۵ء ہی میں اس پروجیکٹ سے الگ ہو گیا تھا۔ میرے رکن اسمبلی بننے کی وجہ سے پروجیکٹ کو نقصان پہنچا اور ہم سارے پارٹنر مشکلوںمیں گھر گئے۔ ‘‘  

pune Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK