طلبہ کا تعلق پونے سے ہے، پرائیویٹ کوچنگ کلاس سے پکنک منانے آئے تھے، طغیانی اور گہرانی کا اندازہ نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ ہوا۔
EPAPER
Updated: October 02, 2026, 10:54 AM IST | Siraj Shaikh | Shrivardhan
طلبہ کا تعلق پونے سے ہے، پرائیویٹ کوچنگ کلاس سے پکنک منانے آئے تھے، طغیانی اور گہرانی کا اندازہ نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ ہوا۔
رائےگڑھ ضلع کے دیویا گر بیچ پر جمعرات کی شام پیش آنے والے دردناک حادثے میں پونے کے ۸؍ طلبہ سمندر میں ڈوب گئے۔سمندر میں طغیانی اور گہرائی کا اندازہ نہ ہونے کی وجہ سےیہ دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ان تمام طلبہ کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔پونے کے آلندی علاقے سے پرائیویٹ کوچنگ کلاس کے کچھ طلبہ سیاحت کیلئے دیویاگر بیچ تھے۔طلباء لہروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے پانی میں گئے تاہم پانی کے تیز بہاؤ اور گہرائی کا اندازہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ بہہ گئے اورپھر فوراً ڈوب گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی دیگھی ساگری پولیس اور بورلی پنچتن پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ انسپکٹر سنتوش آئوٹی اپنی ٹیم کے ساتھ فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے مقامی گاؤں والوں کی مدد سے تمام لاشوں کو تلاش کرنے کے بعد نکالا اور بورلی پنچتن کے پرائمری ہیلتھ سنٹر بھیج دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آ لند ی میں ’وِنرز اکیڈمی‘ نامی ایک پرائیویٹ کلاس کے گیارہویں اور ۱۲؍ ویں جماعت کے ۴۲؍ طلباء اور دو اساتذہ سمیت کل ۴۴؍ افراد دیویاگر میں سیر و تفریح کےلئے آئے تھے۔ ساحل پر پہنچنے کے بعد طلباء نہانے کے لئے سمندر میں چلے گئے۔ تاہم پانی کی گہرائی اور لہروں کی رفتار کا اندازہ نہ ہونے کے باعث آٹھ طلباء ڈوب گئے۔