Inquilab Logo

پونے :کھڑک واسلا ڈیم چوپاٹی اور سنہہ گڑھ قلعہ آج سیاحوں کیلئے بند

Updated: May 15, 2023, 12:02 PM IST | pune

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج ڈ ی آئی اے ٹی کا دورہ کرنے والے ہیںجس کےپیش نظر یہ اقدام کیاگیا ہے

Due to holidays around the dam, there is a traffic jam these days. (File Photo)
ڈیم کے اطراف چھٹیوں کی وجہ سے ان دنوں ٹریفک جام رہتاہے ۔(فائل فوٹو)

 وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ڈی آئی اے ٹی کے دورے کے پیش نظر، کھڑک واسلا ڈیم چوپاٹی اور سنگھ گڑھ قلعہ کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔یہ دونوں مقامات ۱۵؍ مئی یعنی آج دوپہر۲؍ بجے تک سیاحوں کے لیے مکمل طور پر بند رہیں گے۔ اس سلسلے میں حویلی پولیس اور محکمہ جنگلات نے سختی سے عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ تاہم سیاح سخت ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں کیونکہ یہ کارروائی بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اچانک کی گئی  ہے۔
 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کھڑکواسلا ڈیم سے متصل ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی(ڈی آئی اے ٹی) کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ویک اینڈ کی وجہ سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد عموماً کھڑک واسلا اور سنہہ گڑھ کے علاقوں میں آتی ہے اور اس کے نتیجے میں شام کے وقت زبردست ٹریفک جام رہتا ہے۔اس لیے حفاظتی وجوہات اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے دورے کے  موقع پر کسی رکاوٹ سے بچنے کے لیے کھڑک واسلا چوپاٹی اور سنہہ قلعہ کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔کنزرویٹر آف فاریسٹ، سنہا گڑھ، بالاصاحب جیوڈے نے بتایا’’سنہہ گڑھ قلعہ اتوار کی دوپہر ساڑھے۱۲؍ بجے سےپیر کی دوپہر ۲؍بجے تک بند رہے گا۔پولیس انتظامیہ سے ہدایات ملنے کے بعد اس میں معمولی تبدیلی ہو سکتی ہے۔‘‘
 حویلی پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر سچن وانگڑے نے بتایا’’کھڑک واسلا چوپاٹی کو بھی  اتوار کو پورے دن اورپیر کی دوپہر تقریباً۲؍ بجے تک بند رکھنے کی ہدایت ہے۔ سیکوریٹی کا جائزہ لینے کے بعد سینئرز کی رہنمائی میں ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سیاحوں اور شہریوں کے تعاون کی توقع ہے۔‘‘ 

pune news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK