وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ مشینو ںکا استعمال اور بیداری مہم کے سبب پرالی جلانے کے واقعات کم ہوئے ہیں۔
EPAPER
Updated: October 01, 2024, 12:08 PM IST | Agency | Chandigarh
وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ مشینو ںکا استعمال اور بیداری مہم کے سبب پرالی جلانے کے واقعات کم ہوئے ہیں۔
پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے پیر کو کہا کہ مشینوں کے استعمال اور بڑے پیمانے پر بیداری مہم کی وجہ سے ریاست میں پرالی جلانے کے واقعات میں ۵۲؍فیصد کمی آئی ہے۔ بھگونت مان نے ریاست میں دھان کی پرالی جلانے کے واقعات کو مزید کم کرنے کیلئے کسانوں کو پرالی کے انتظام کے بارے میں بیدار کرنے کیلئے ایک مسلسل مہم کی وکالت کی۔ فصلوں کی باقیات کے انتظام کے حوالے سے تیاریوں کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مواصلاتی مہم کے ذریعے کسانوں کو پرالی جلانے کے خطرات سے آگاہ کیا جانا چاہئے اور انہیں پرالی کے انتظام کے آلات پر سبسیڈی کے التزامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو کسٹم ہائرنگ سینٹرز کے ذریعے پرالی کے انتظام کی لاگت میں کمی کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جائیں۔
یہ بھی پڑھئے:جوان، کسان اور پہلوان ہریانہ الیکشن کی سمت طے کرینگے
بھگونت سنگھ مان نے پنچایتوں اور دیگر مشترکہ جگہوں پر کسٹم ہائرنگ سینٹرز (سی ایچ سی) قائم کرنے کی بھی وکالت کی۔ وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنروں کو پرالی جلانے کے خطرات کے تئیں کسانوں کو آگاہ کرنے کیلئے بھرپور مہم چلانے کی بھی ہدایت دی۔ اس سے پرالی جلانے کے خلاف لڑائی کو عوامی تحریک میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ۲۰؍جون ۲۰۲۴ء تک مشینری کیلئے کسانوں سے کل۶۳۹۰۴؍درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع کی مانگ کے مطابق ۱۳؍ ستمبر سے۱۹؍ستمبر۲۰۲۴ء تک پورٹل کو دوبارہ کھولا گیا اور ۱۹؍ ستمبر تک کل۱ء۰۷؍ لاکھ درخوا ستیں موصول ہوئی ہیں ۔ مان نے کہا کہ ریاستی حکومت نے انفرادی کسانوں کو۱۴؍ ہزار مشینیں تقسیم کرنے اور اضلاع میں ۱۱۰۰؍ کسٹم ہائرنگ سینٹر قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔