Inquilab Logo Happiest Places to Work

منشیات کی اسمگلنگ میں پنجاب سرفہرست، گزشتہ۳؍ سال میں ریکارڈ اضافہ

Updated: March 26, 2026, 10:54 PM IST | Chandigarh

مرکزی وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ کے مطابق۲۰۲۵ء میں ۱ء۱۶؍ لاکھ کلو گرام منشیات پکڑی گئی جو اب تک کی سب سے زیادہ مقدار ہے

Smuggling via drone remains a challenge
ڈرون کے ذریعے اسمگلنگ چیلنج بنی ہوئی ہے

پنجاب میں منشیات کی اسمگلنگ کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا ہے اور اس معاملے میں ریاست اب ملک میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔۳؍ برسوں میں منشیات کی اسمگلنگ میں ڈیڑھ گنا اضافہ ہوا ہے ۔ مرکزی وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ کے مطابق۲۰۲۵ء میں ۱ء۱۶؍ لاکھ کلو گرام منشیات پکڑی گئی جو اب تک کی سب سے زیادہ مقدار ہے۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان سے متصل سرحد کے گاؤں اسمگلروں کے نشانے پرہیں۔ ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے سرحد پار سے منشیات کی ترسیل میں اضافہ ہوا ہے جس سے سیکوریٹی ایجنسیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ پنجاب کی ۵۵۳؍کلومیٹر طویل بین الاقوامی سرحد سے ملحق امرتسر، ترن تارن، گروداسپور، پٹھان کوٹ، فیروز پور اور فاضلکا اضلاع اسمگلنگ کے اہم راستے بنتے جا رہے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق۲۰۲۳ء میں ۴۷۴۷۵؍کلوگرام اور۲۰۲۴ء میں۴۶۲۲۷؍کلوگرام منشیات برآمد کی گئی تھی لیکن۲۰۲۵ء میں اس میں بھاری اضافہ ہوا اور یہ اندازہ۱ء۱۶؍ لاکھ کلوگرام تک پہنچ گیا۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی رپورٹ کے مطابق سرحدی اضلاع میں ڈرون کے ذریعے اسمگلنگ کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں۲۰۲۴ء میں۵۷۰۸؍کلوگرام اور۲۰۲۵ء میں ۴۴۹۱؍کلوگرام منشیات ضبط کی گئی۔ وہیں گجرات میں ۲۰۲۴ء میں ۲۰۹۷۱؍کلوگرام اور ۲۰۲۵ء میں ۲۲۷۵۸؍کلوگرام منشیات ضبط کی گئی۔ راجستھان میں کل برآمدگی زیادہ ہونے کے باوجود وہاں معاملات کی تعداد کم درج کی گئی ہے جبکہ پنجاب میں حالات تیزی سے خراب ہوئے ہیں۔ این سی بی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب کی سرحد سے منشیات کے ساتھ ساتھ اسلحہ، گولہ بارود اور جعلی کرنسی کی اسمگلنگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سرحدی علاقوں میں اے کے ۴۷؍،اے کے۵۶؍ رائفلیں، آرڈی ایکس اور غیر ملکی ہتھیار برآمد کیے جا رہے ہیں جو سیکوریٹی کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔بتا دیں کہ پنجاب حکومت نے ڈرون اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ترن تارن میں اینٹی ڈرون سسٹم شروع کر دیا ہےتاہم اسمگلر مسلسل نئے طریقے اپنا رہے ہیں۔ 

punjab Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK