اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پُشکر دھامی نے دعویٰ کیا کہ مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔
EPAPER
Updated: September 20, 2023, 2:03 PM IST | Inquilab News Network | Bina/Etawa
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پُشکر دھامی نے دعویٰ کیا کہ مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکرسنگھ دھامی نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش میں بینا میں ریلی شرکت کے دوران کہا کہ ’’ جس تعداد میں لوگوں نے’جن آشیرواد یاترا ‘ میں شرکت کی ہے وہ مدھیہ پردیش میں زعفرانی پارٹی کی طاقت ظاہر کرتی ہے، عوام نے جس طرح اپنی محبتوں اور دعاؤں کی بارش کی ہے اس لحاظ سے میں پورے اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ بی جے پی پھر سے اکثریت کے ساتھ مدھیہ پردیش میں جیتے گی ۔ میرا خیال تھا کہ ’یاترا ‘ کا استقبال چند جگہ پرہی کیا جائے گا لیکن جس طرح سےاس کا ہر جگہ استقبال ہورہا ہےوہ یہاں کی تیز رفتار ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ دھامی نے اپیل کی کہ عوام بی جے پی کو ووٹ دیں اور پھراسے ایک مرتبہ پھر فاتح بنائیں۔
انہوں نے یہ ذکر بھی کیا کہ کس طرح وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں مدھیہ پردیش سرکار نے کئی عوامی بھلائی کے فیصلہ کئے ہیں اور ریاست بی جے پی کی ڈبل انجن سرکار کے تحت تیز رفتاری سے ترقی کر رہی ہے۔ حال ہی میں جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش میں بی پی سی ایل کی بینا ریفائنری میں۴۹۰۰۰؍کروڑ روپے کے پیٹرو کیمیکل پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ پروجیکٹ میں بی پی سی ایل کی بینا ریفائنری کی صلاحیت کو۸ء۷؍ایم ایم ٹی پی اے سے بڑھا کر۱۱؍ایم ایم ٹی پی اے کرنا شامل ہے۔تعمیراتی کاموں کے دوران اس پروجیکٹ میں ۱۵۰۰۰؍ عوامی روزگار حاصل ہو گاجبکہ پوسٹ کمیشن کے نیچے کی طرف سرمایہ کاری سےایک لاکھ سے زیادہ براہ راست اور بلاواسطہ روزگار حاصل ہوں گے۔یہ پورا پروجیکٹ مکمل ہونے میں ۵ ؍سال درکار ہوں گے جو فاریکس آؤ ٹ گو کےسالانہ ۲۰؍ہزار کروڑ روپے بچائے گا۔ وزیر اعظم نے افتتاح پر کہا تھا کہ ’’ پیٹرو کیمیکل کمپلیکس بینا میں ریفائنری پروجیکٹ پورےضلع میں ترقی کو فروغ دے گا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ پروجیکٹ نہ صرف نئی صنعتوں کی بنیاد رکھے گا بلکہ چھوٹے کاروباریوں اور کسانوں کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگااور نوجوانوں کو بھی ہزاروں مواقع فراہم کرے گا۔ سنگ بنیاد کی اس تقریب میں ریاست کے وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان ، منسٹر آف پی این جی اینڈ ہاؤ سنگ اور شہری امورہردیپ سنگھ پوری، عوامی نمائندے مدھیہ پردیش اورحکومت ہند کے سینئر افسران ، مدھیہ پردیش حکومت اوربی پی سی ایل کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی تھی۔