Inquilab Logo

ہندوستان سے تعلقات میں پیش رفت پر پوتن کاخوشی کا اظہار

Updated: December 29, 2023, 12:36 PM IST | Agency | Moscow

وزیرخارجہ ایس جے شنکر سےملاقات میں روسی صدر نے اقتصادی تعاون میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔

Russian President Vladimir Putin and Foreign Minister S Jaishankar during a high-level meeting. Photo: INN
روسی صدر ولادمیر پوتن اور وزیرخارجہ ایس جے شنکر اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران۔ تصویر : آئی این این

روس کے صدر ولادمیر پوتن نے دنیا میں جاری اتھل پتھل کے باوجود ہندوستان اور روس کے تعلقات میں پیش رفت پرخوشی کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو توسیع دینے کی ضرورت کا اظہار کیا۔ پوتن نے یہ بات بدھ کودیر شام کریملن میں ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کہی۔ 
 وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ماسکو میں ، روس کےنائب وزیر اعظم اور صنعت و تجارت کے وزیرڈینس منتروف کے ساتھ ہند-روس دوطرفہ اقتصادی تعاون پر جامع اور نتیجہ خیز بات چیت کی۔ انہوں نے تجارت، مالیات، کنکٹی وِٹی، توانائی، شہری ہوابازی اورنیوکلیئرشعبوں میں اہم پیش رفت کا ذکر کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے نئے مواقع کی دریافت پر اورزیادہ توجہ دئے جانے کو سراہا۔
 روسی صدر نے کہا’’ہمیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ دنیا میں موجودہ بحران کے باوجود، ایشیا میں ہمارے روایتی دوستوں ، ہندوستان اور ہندوستانی عوام کے ساتھ تعلقات مسلسل بڑھ رہے ہیں ۔ میں مسٹر مودی کا موقف جانتا ہوں اور ہم نے اس بارے میں ایک سے زیادہ بار بات کی ہے۔‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK