• Fri, 12 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

قطر کا اسرائیلی بمباری کا بھرپور جواب دینے کا اعلان، امریکہ کی مذمت

Updated: September 10, 2025, 10:59 PM IST | Doha

ٹرمپ کی پلہ جھاڑنے کی کوششوں پر قطر نے کہا کہ’’ امریکہ نے دوست ہوکر بھی دشمنوں جیسا سلوک کیا ہے ‘‘، حماس نے بھی اسرائیل کو سبق سکھانے کا اعلان کیا

Israel attacked Qatar`s capital, Doha, yesterday. (Photo: Agency)
قطر کی راجدھانی دوحہ پر گزشتہ روز اسرائیل نے حملہ کردیا تھا ۔(تصویر: ایجنسی)

 قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے  دوحہ پر حالیہ اسرائیلی حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک محض مذمت پر اکتفا نہیں کرے گا بلکہ بھرپور ردعمل دے گا جس سے اسرائیل کی بنیادیں دہل جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کردیا کہ اس معاملے میں امریکہ نے جو رویہ اختیار کیا ہے وہ ہمیں سخت ناپسند ہے۔  امریکہ کی پہلے جھاڑنے کی کوششوں پروزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ امریکہ نے دوست ہوکر بھی دشمنوں جیسا رویہ اختیار کیا جو قطعی قابل قبول نہیں ہے ۔ یہ ہمارے تعلقات میں بہت نیچے گرنے کا مقام ہے۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطری وزیراعظم نے دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا حملہ نہ صرف غیرقانونی اور اشتعال انگیز تھا بلکہ اس کا مقصد غزہ جنگ بندی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے کا وقت اس اجلاس کے ساتھ جڑا تھا جس میں حماس کی مذاکراتی ٹیم امریکی تجاویز پر غور کر رہی تھی۔ 
  شیخ محمد الثانی نے اعلان کیا کہ قطر اسرائیل کے خلاف قانونی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر جوابدہی کے لئے ایک قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ قطری وزیراعظم نے کہا کہ نیتن یاہو خطے کو جان بوجھ کر افراتفری کی طرف دھکیل رہے ہیں، جبکہ اسرائیلی جارحیت پورے مشرق وسطیٰ کے امن کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ قطر نے غزہ جنگ بندی میں ثالثی کا کردار معطل کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ثالثی کی کوششیں جاری ہیں اور کوئی بھی ہمیں اس راستے سے روک نہیں سکتا۔ انہوں نے اس حملے میں امریکی رول کے تعلق سے واضح کیا کہ امریکہ کی جانب سے حملے کی پیشگی اطلاع دیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ حملے کافی دیر  بعد امریکی حکام نے رابطہ کیا  تاہم ڈرون ریڈار پر نہ آنے کے باعث قطر اسے روکنے میں ناکام رہا۔ انہوں نے یہ واضح کردیا کہ امریکہ کا کردار ٹھیک نہیں ہے۔ دریں اثناء حماس نے بھی اسرائیل کو اس حملے کے لئے جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

qatar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK