Inquilab Logo Happiest Places to Work

سعودی کے ساتھ تجارتی تبادلہ کیلئے قطر نے اپنی زمینی گزر گاہ کھولی

Updated: February 16, 2021, 9:48 AM IST | Agency | Doha / Jeddah

قطر کی کسٹم جنرل اتھاریٹی نے’ابو سمرہ ‘ کی سرحدی گزر گاہ کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی نقل وحمل کو بحال کرنے سے متعلق اقدامات کا آغاز کردیا

Qatar and Saudi Arabia - Pic : INN
قطر اور سعودی عرب ۔ تصویر : آئی این این

قطر میں کسٹم جنرل اتھاریٹی کی زمینی راستوں کے انتظامیہ نے’ابو سمرہ ‘ کی سرحدی گزر گاہ کے ذریعے قطر اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تبادلے کو کھولنے سے متعلق اقدامات اتوار کے روز شروع کر دیے۔ قطری سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس پیش رفت کا مقصد سامان اور تجارتی کھیپوں کی درآمد اور برآمد کا سلسلہ شروع کرنا ہے۔
 قطر کے حکام نے سعودی عرب میں ’سلوی‘ کی سرحدی گزر گاہ سے قطر میں’ابو سمرہ‘ کی گزر گاہ تک آنے والے سامان کی نقل و حرکت کے حوالے سے کورونا وائرس  سے متعلق احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر نافذ کی ہیں۔
 قطری حکام کے مطابق سعودی عرب سے سامان لانے والے ڈرائیوروں کے لیے مملکت کی وزارت صحت کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ لازم ہو گا جو یہ ثابت کرے کہ ان افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی  ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ ۷۲؍ گھنٹوں  سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے۔
 سعودی عرب اور قطر کے درمیان زمینی سرحد کے ذریعے آمد و رفت کا سلسلہ ۳؍ برس بعد پہلی مرتبہ۹؍جنوری کو دوبارہ شروع ہوا۔ اس سے قبل سعودی عرب نے۴؍ جنوری کو قطر کے ساتھ زمینی ، سمندری اور فضائی حدود کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ کویتی وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر المحمد الصباح  نے۵؍ جنوری کو اعلان کیا تھا کہ قطر اور سعودی عرب کے درمیان تمام سرحدوں کے کھولے جانے کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK