Inquilab Logo

کوالکوم نے بھی ریلائنس جیو میں۷۳۰؍کروڑ کی سرمایہ کاری کی

Updated: July 14, 2020, 10:43 AM IST | Agency | New Delhi

کوالکام کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کےجیو پلیٹ فارمس میں ۷۳۰؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرکے۰ء۱۵؍ فیصد حصہ داری خریدے گی

Jio - Pic : INN
جیو ۔ تصویر : آئی این این

کوالکام کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کےجیو پلیٹ فارمس میں ۷۳۰؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرکے۰ء۱۵؍ فیصد حصہ داری خریدے گی ۔ کوالکام دنیاکی ٹاپ وائرلیس ٹیکنالوجی کمپنی ہے۔فیس بک اور امریکی سیمی کنڈکٹر کمپنی انٹیل کے بعد جیو پلیٹ فارمس میں سرمایہ کاری کرنے والا یہ تیسرا اسٹریٹجک انویسٹر ہے ۔
 گزشتہ ۱۲؍ہفتوںمیں جیوپلیٹ فارمس میں یہ تیرہویں سرمایہ کاری ہے ۔ سب سے پہلے فیس بک نے  ۲۲؍اپریل کو جیو پلیٹ فارمس میں ۴۳؍ہزار ۵۷۴؍ کروڑروپے کی سرمایہ کاری کرکے۹ء۹۹؍فیصدحصہ داری خریدی تھی۔جیو پلیٹ فارمس میں اب تک جنرل اٹلانٹک ، کےکے آر ، سعودی عرب کی ساورین ویلتھ فنڈ ، ابو ظہبی کی اسٹیٹ فنڈ،سعودی عرب کی پی آئی ایف اور انٹیل نے سرمایہ کاری کی ہے ۔
  کوالکام نے اپنی سرمایہ کاری اکائی کوالکام وینچرس کےذریعہ جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کی ہے ۔  کوالکام کمپنی ، جیو پلیٹ فارمس  میں ۷۳۰؍کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرکے۰ء۱۵؍ فیصدحصہ داری خریدے گی ۔
 یہ سرمایہ کاری۴ء۹۱؍لاکھ کروڑ روپے کی ایکیوٹی ویلیوایشن اور۵ء۱۶؍لاکھ کروڑ روپے کے انٹرپرائز ویلیوایشن پر ہوئی ہے ۔
 تازہ معاہدہ کے ساتھ ریلائنس نےجیو پلیٹ فارمس میںکچھ شیئرز فروخت کرکے اب تک ایک لاکھ ۱۸؍ہزار ۳۱۸ء۴۵؍کروڑ روپے حاصل کر لئے ہیں ۔گزشتہ ۱۲؍ہفتوں میں جیو پلیٹ فارمس میں یہ تیرہویںسرمایہ کاری ہے ۔ اس سے پہلے دنیا کی ۱۲؍ سرکردہ کمپنیاں سرمایہ کاری کرچکی ہیں ۔ کوالکام کے ساتھ معاہدہ کے بعد ریلائنس انڈسٹریز اب تک جیو پلیٹ فارمس میں کل ۲۵ء۲۴؍فیصد حصہ داری فروخت کرچکی ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK