ڈرگ انسپکٹر بھرتی امتحان میں جن طلبہ کو ۱۲۰؍ تا ۲۰۰؍ مارکس ملے ہیں کرائم برانچ ان سے باز پرس کرے گی۔
EPAPER
Updated: August 29, 2026, 2:21 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai
ڈرگ انسپکٹر بھرتی امتحان میں جن طلبہ کو ۱۲۰؍ تا ۲۰۰؍ مارکس ملے ہیں کرائم برانچ ان سے باز پرس کرے گی۔
ایم پی ایس سی کی جانب سے ایف ڈی اےمیں ڈرگ انسپکٹرکے عہدے کیلئے منعقد کئے گئے امتحان کا پرچہ لیک ہونے کے معاملہ میں ممبئی کرائم برانچ نے تفتیش کا دائرہ وسیع کیا ہے اور امتحان میں کامیاب ہونے والے امیداوروں سے بھی پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔ دوسری طرف ریاستی حکومت نے ایم پی ایس سی امتحان میں اصلاحات کی سفارش کیلئے ایک پینل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: آن لائن کوچنگ کے فیصلے پر کانگریس نے سوال قائم کئے
ممبئی کرائم برانچ نے ابتدائی تفتیش میں ایم پی ایس سی کے ۳؍ افسران کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا تھا لیکن اب تک کسی اور کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے ۔ البتہ کرائم برانچ نےتفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے ۔ خاص کرایسے امیدواروں سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے جنہوںنے ۱۲۰؍ سے ۲۰۰؍ تک نمبر حاصل کئے ہیں اور انہیں انٹرویو کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔مذکورہ معاملہ میں گرفتار کئے گئے ۶؍ ملزمین میں سے ایک گورو پاٹل کی معشوقہ رتوجا کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا ہے اوراس کا بیان درج کیا جارہا ہے لیکن اسے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: انہدامی کارروئی کے دوران بی جے پی لیڈر پر حملہ
دوسری طرف اس سلسلہ میں نندور بار سے امتحان دینے والے امیدواروں کی جانچ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے کیونکہ نندوربار کے کوچنگ کلاسیس کے ڈائریکٹر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ پولیس ان امیدواروں کے حال ہی میں منعقد ہونے والے دیگر مسابقتی امتحانات میں ان کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے گی۔بعد ازیںریاستی حکومت نے ایف ڈی اے میں ڈرگ انسپکٹرکی بھرتی کیلئے منعقدہ امتحان میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور ایم پی ایس سی کے افسران سمیت ۶؍ ملزمین کی گرفتاری کے بعدکمیشن کے ذریعہ منعقد ہونےوالے تمام امتحانات میں اصلاحات کی سفارش کیلئے ایک پینل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔