راہل گاندھی نے کہا کہ آج کل یہ ایک طرح کا ’فیشن‘ بن گیا ہے کہ اگر کوئی طاقتور ہے تو وہ خود کو تشدد اور تکبر کا حق دار سمجھ سکتا ہے اور اپنی مرضی سے کچھ بھی کر سکتا ہے۔
EPAPER
Updated: September 11, 2026, 11:23 AM IST | Agency | New Delhi
راہل گاندھی نے کہا کہ آج کل یہ ایک طرح کا ’فیشن‘ بن گیا ہے کہ اگر کوئی طاقتور ہے تو وہ خود کو تشدد اور تکبر کا حق دار سمجھ سکتا ہے اور اپنی مرضی سے کچھ بھی کر سکتا ہے۔
لوک سبھا میں اپوزیشن اور کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی جمعرات کو نئی دہلی میں منی پور کے معروف موسیقار چونگ تھم وکرم سنگھ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں شریک ہوئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ملک میں بڑھتے تشدد، نفرت اور طاقت کے غلط استعمال پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔راہل گاندھی نے کہا کہ آج کل یہ ایک طرح کا ’فیشن‘ بن گیا ہے کہ اگر کوئی طاقت ور ہے تو وہ خود کو تشدد اور تکبر کا حق دار سمجھ سکتا ہے اور اپنی مرضی سے کچھ بھی کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بی ایس پی میں گھمسان، مایاوتی کی وعدہ خلافی، آکاش آنند کو بالآخر پارٹی سے نکال دیا
انہوں نے کہا کہ اس سوچ کو قبول نہیں کیا جائے گا اور اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا، ’’اگر آپ طاقت ور ہیں تو آپ تشدد پسند ہو سکتے ہیں، متکبر ہو سکتے ہیں اور اپنی مرضی سے وہ سب کچھ کر سکتے ہیں جو آپ کا دل چاہے۔‘‘ راہل گاندھی نے واضح کیا کہ تشدد کا جواب تشدد اور نفرت کا جواب نفرت نہیں ہو سکتا۔قائد حزب اختلاف نے چونگ تھم وکرم سنگھ کی موت کو ایک المناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس معاملے میں انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تشدد کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ یہ کوئی واحد واقعہ نہیں ہے، بلکہ ملک میں ایسے واقعات بار بار ہو رہے ہیں۔ کبھی کسی کا قتل ہوتا ہے، کبھی توہین، دھمکی یا تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ یہ صورت حال خاص طور پر شمال مشرق کے لوگوں اور ملک کی دیگر برادریوں کے ساتھ بھی پیش آ رہی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ اس صورتحال کا مقابلہ کیا جائے گا۔
چونگ تھم وکرم کو گزشتہ اتوار کو دہلی کے کلیوکری گاؤں علاقے میں اپنے گھر کے باہر ہونے والے شور شرابے پر اعتراض کر نے پر پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔