Inquilab Logo

راہل گاندھی نےبنگال میں انتخابی ریلیاں منسوخ کردیں مگر بی جے پی ہٹ دھرمی پر قائم

Updated: April 19, 2021, 10:12 AM IST | Agency | New Delhi

بایاں محاذ پہلے ہی بڑی ریلیاں نہ کرنے کا اعلان کرچکا ہے ، ٹی ایم سی کے وزیر نے بھی توبہ کرلی مگر بی جے پی طے شدہ پروگرام کو جاری رکھنے پر مصر

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

   ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مغربی بنگال میں اپنی  تمام انتخابی ریلیاں منسوخ کردی ہیں۔  دوسری جانب ٹی ایم سی کے ریاستی وزیر  شوبھن دیب چٹو پادھیائے  نے بھی اعلان کردیا ہے کہ وہ کورونا کے سبب اب کوئی بڑی ریلی نہیں کریں گے۔  بایاں  محاذ پہلے ہی  ریلیوں سے اجتناب اور آن لائن مہم   نیز گھر گھر جاکر ملاقاتیں کرنے پر اکتفا کرچکا ہے۔  راہل گاندھی  نے اپنی تمام بقیہ ریلیوں کی منسوخی کا اعلان ٹویٹر پر کیا اور بتایا کہ ’’کووڈ کی صورتحال کے پیش نظر میں بنگال میں اپنے تمام عوامی جلسوں کو منسوخ کررہاہوں۔میں تمام سیاسی لیڈروں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ سنجیدگی سے سوچیں کہموجودہ حالات میں  ایسی ریلیوں کے کیا نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ ‘‘ انہوں نے ایک دوسرے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’یہ پہلی بار ہے جب ہم بیماروں  کی ایسی بھیڑ اور لاشوں کے ایسےانبار دیکھ رہے ہیں۔‘‘  اس بیچ بھوانی پور اسمبلی حلقے سے ٹی ایم سی کے امیدار اور ریاستی وزیر شوبھن دیب چٹو پادھیائے   نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اب کوئی بڑی ریلی نہیں کریںگے۔ واضح رہے کہ ان پر بھوانی پور کی سیٹ جیتنے کی ذمہ داری ہے جوممتاکا پرانا حلقہ انتخاب ہے۔  ممتا کےنندی گرام سے الیکشن لڑنے  کے فیصے کے بعد ٹی ایم سی نے اس سیٹ کوبچانے کی ذمہ داری چٹوپادھیائے کو دی ہے۔ وہ ٹی ایم سی کے پہلے امیدوار ہیں جنہوں نے کووڈ کے پیش نظر مزید ریلیاں نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے  ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی ہے۔ بہرحال بی جےپی ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں ہے بلکہ اس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے تمام پروگرام طے شدہ   وقت پر ہوںگے۔ البتہ بی جےپی کا کہنا ہے کہ اس کے پروگراموں  میں کووڈ سے احتیاط کی تمام تدابیر پر پوری سختی سے عمل کیا جائےگا۔ یہ الگ بات ہے کہ ریلی میں امڈنے والی بھیڑ میں کم لوگ ہی ماسک لگائے ہوتےہیں اور آپسی دوری کا خیال رکھ پانا ممکن نہیں ہوتا۔ بقیہ: راہل گاندھی نے بنگال میں  ریلیاں  منسوخ کردیںممتا کے نندی گرام سے الیکشن لڑنے  کے فیصے کے بعد ٹی ایم سی نے اس سیٹ کوبچانے کی ذمہ داری چٹوپادھیائے کو دی ہے۔ وہ ٹی ایم سی کے پہلے امیدوار ہیں جنہوں نے کووڈ کے پیش نظر مزید ریلیاں نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے  ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی ہے۔ بہرحال بی جےپی ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں ہے بلکہ اس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے تمام پروگرام طے شدہ   وقت پر ہوںگے۔ البتہ بی جےپی کا کہنا ہے کہ اس کے پروگراموں  میں کووڈ سے احتیاط کی تمام تدابیر پر پوری سختی سے عمل کیا جائےگا۔ یہ الگ بات ہے کہ ریلی میں امڈنے والی بھیڑ میں کم لوگ ہی ماسک لگائے ہوتےہیں اور آپسی دوری کا خیال رکھ پانا ممکن نہیں ہوتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK