Inquilab Logo

راہل گاندھی نے ایک با رپھر پیگاسس کا معاملہ اٹھایا،کہا میری بھی جاسوسی ہوئی

Updated: March 04, 2023, 9:30 AM IST | London

کیمبرج میں لیکچر کے دوران راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان میں جمہوریت خطرہ میں ہےکیوں کہ بی جے پی تمام جمہوری اداروں پر قبضہ کررہی ہے

Rahul Gandhi talking to the students in a pleasant mood. (PTI)
راہل گاندھی طلبہ سے خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے ہوئے۔(پی ٹی آئی )

کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی جو اِن دنوں مشہور یونیورسٹی کیمبرج کے دورے پر ہیں، نے یہاں اپنے دوسرے لیکچر میں پیگاسس کے ذریعے جاسوسی کا معاملہ اٹھایا اور لیکچر میں موجود مہمانوں سے کہا کہ ہندوستان میں ان کی بھی جاسوسی ہوئی ہے ۔ راہل کے مطابق ہندوستان میں جمہوریت خطرے میں ہے کیوں کہ بی جے پی  ایک ایک کرکے تمام جمہوری اداروں پر قبضہ کررہی ہے اور انہیں تباہ کر رہی ہے۔
 راہل گاندھی جو خود اس یونیورسٹی کے طالب علم رہ چکے ہیں ، نے نہایت شستہ انگریزی میں  یونیورسٹی کے ایم بی اے کے طلبہ سے خطاب کیا اور کہا کہ کچھ برس قبل  انٹیلی جنس محکمے میںموجود کچھ افسران نے مجھے متنبہ کیا تھا کہ میں فون پر احتیاط کے ساتھ اور بہت سنبھل کر گفتگو کروں کیوں کہ میرے فون کی جاسوسی ہو رہی ہے اور وہ پیگاسس کے ذریعے کی گئی ۔ راہل نے کہا کہ  یہی وجہ ہے کہ میں یہ بات کہنے پر مجبور ہو گیا ہوں کہ ہندوستان میں جمہوریت خطرے میں ہےکیوں کہ اپوزیشن کے لیڈران کی جاسوسی ہو رہی ہے اور جمہوری اداروں پر قبضہ کیا جارہا ہے اور میڈیا پر بھی مسلسل دبائو بناکر رکھا گیا ہے۔اس لیکچر میں راہل گاندھی نے جہاں جمہوری اداروں کے تعلق سے کھل کر گفتگو کی وہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں مودی حکومت کی جن دھن اکائونٹ اسکیم اوراجولا اسکیم کی تعریف بھی کی ۔
 ادھر اس معاملے میں بین الاقوامی فورم پر راہل گاندھی کی جانب سے تنقید سے گھبرائی بی جے پی نے کانگریس لیڈر کو نصیحت کی کہ وہ غیرممالک میں  ملک کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کریں۔ پوری دنیا جانتی ہے اور مان رہی ہے کہ وزیر اعظم مودی ہندوستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔ 

pegasus Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK