Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیراعظم نریندر مودی مردم شماری کرنے سے کیوں گھبرا رہے ہیں؟ راہل گاندھی

Updated: September 23, 2023, 8:04 PM IST | New Delhi

کانگریسی لیڈر راہل گاندھی نے راجستھان میں ایک پریس کانفرنس کے دوران خواتین ریزرویشن بل کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کو جلد از جلد مردم شماری اور حد بندی کے بغیر خواتین ریزرویشن بل نافذ کرنا چاہئے۔ وزیر اعظم مودی ۲۴؍ گھنٹہ او بی سی طبقے کی بات کرتے ہیں تو پھر وہ مردم شماری کرنے سے کیوں گھبر ا رہے ہیں۔ انہیں او بی سی طبقے کو دھوکا نہیں دینا چاہئے اور نہ ہی اس کی توہین کرنی چاہئے۔

Rahul Gandhi with Ashok Gehlot and Mallikarjun Kharge. Photo: PTI
راہل گاندھی اشوک گہلوت اور ملکار جن کھرگے کے ساتھ۔ تصویر: پی ٹی آئی

کانگریسی لیڈر راہل گاندھی نے مردم شماری کی وکالت کی اور پوچھا کہ کیوں وزیراعظم نریندر مودی مردم شماری کرنے سے ڈر رہے ہیں? انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں ریزرویشن نافذ کیا جائے۔ خیال رہے کہ راجیہ سبھا میں خواتین ریزرویشن کو منظوری دے دی گئی تھی جس کے ذریعے خواتین کو ایک تہائی ریزرویشن دیا جانا ہے۔ اس بل کو ناری شکتی وندن ابھی نیام کا نام دیا گیا ہے جسے متعدد ریاستی اسمبلیوں سے منظوری ملنا باقی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس بل کو مردم شماری اور حد بندی کی مشق کے بعد نافذ کیا جائےگا۔ اس ضمن میں راہل گاندھی نے راجستھان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ خواتین کا ریزرویشن اگلے ۱۰؍ سالوں میں نافذ کیا جائے مگر ہم چاہتے ہیں کہ اسے آج ہی نافذ کیا جائے اور اس میں او بی سی کوٹے کو بھی شامل کیا جائے۔

خیال رہے کہ اس بل کو راجیہ سبھا کے خاص اجلاس میں پاس کیا گیا تھا جس کا آغاز ۱۸؍ ستمبر کو ہوا تھا۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ خواتین ریزرویشن بل آج ہی لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں نافذ کیا جا سکتا ہے لیکن مرکزی حکومت مردم شماری اور درجہ بندی کا بہانہ بنا کر اس میں ۱۰؍ سال تاخیر کرنا چاہتی ہے۔ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ اس بل کو آج ہی نافذ کیا جائے۔ مردم شماری کا مطالبہ کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم او بی سی کی شمولیت کی بات کریں تو یہ مردم شماری کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ پھر نریند ر مودی ۲۴؍ گھنٹہ اوبی سی کی بات کرتے ہیں۔ وہ او بی سی طبقے کی عزت کرنے کی بھی بات کرتے ہیں تو مردم شماری کرنے سے کیوں گھبرا رہے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اپنی اگلی تقریر میں ملک کو بتایئے گا کہ کانگریس نے اپنے اقتدار میں مردم شماری کی تھی۔ آپ کے پاس اس کے اعداد و شمار ہیں۔ اسے ملک کے لوگوں کو دکھائیے۔ آپ کو ذات کی بنیاد پر اگلی مردم شماری کرنی چاہئے۔ وزیر اعظم، آپ او بی سی کی توہین نہ کریں اور او بی سی کو دھوکہ نہ دیں۔
انہوں نے پارلیمنٹ کے تعلق سے کہا کہ جیسے ہی میں نے پارلیمنٹ میں مردم شماری کے معاملے کو اٹھانے کا آغاز کیا بی جے پی کے ممبران پارلیمان نے میری آواز کو دبانے کی کوشش کی۔ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ایک نظریاتی جنگ جاری ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK