Inquilab Logo Happiest Places to Work

جس طرح ہمیں ہر بار ٹوکتے رہتے ہو،اسی طرح انہیں کیوں نہیں ٹوکتے؟ خاموشی سے کیوں سنتے ہو؟

Updated: August 13, 2026, 12:22 PM IST | Agency | New Delhi

 ایوان زیریں میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نےبدھ کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کچھ رپورٹروں کے ذریعے بار بار ٹوکنے پر انہیں بری طرح لتاڑا۔

Rahul Gandhi. Picture: INN
راہل گاندھی۔ تصویر: آئی این این

 ایوان زیریں میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نےبدھ کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کچھ رپورٹروں کے ذریعے بار بار ٹوکنے پر انہیں بری طرح لتاڑا۔ انہوں  نے دو ٹوک انداز میں  میڈیا کے کردار اور مبینہ جانبداری پر سوال اٹھائے اور کہا کہ ’’جب (وزیرداخلہ) امیت شاہ بولتے ہیں تو صحافی انہیں بیچ میں نہیں روکتے، لیکن اپوزیشن لیڈروں کو مسلسل ٹوکا جاتا ہے۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا، ’’جب وہ بولتے ہیں تو کیا آپ انہیں انٹرپٹ کرتے ہیں؟

یہ بھی پڑھئے: ۳؍ماہ میں۲۴؍ بلین ’اسپیم کمیونی کیشنز‘ ریکارڈ، ٹرائی کی رپورٹ پر سیکوریٹی ایجنسیوں کو تشویش

ہمیں ۲۴؍ گھنٹے انٹرپٹ کرتے ہیں، مگر ان کو کبھی انٹرپٹ نہیں کرتے۔ ان میں کیا خاص چیز ہے کہ پورا میڈیا خاموشی سے ان کے سامنے چوہے کی طرح کھڑا رہتا ہے؟‘‘ راہل گاندھی نے میڈیا کے نمائندوں  کو ان کا فرض یاددلاتے ہوئے کہا کہ’’ جب ملک کے طلباء وزیر اعظم نریندر مودی اور امیت شاہ سے نہیں ڈر رہے ہیں تو میڈیا کو بھی ڈرنا نہیں چاہیے۔ ‘‘راہل گاندھی کی اس برہمی کو بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے درست ٹھہرایا اور یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ راہل گاندھی نے صحیح سوال کیا ہے۔ ارمان نامی صارف نے ایکس پر لکھا کہ’’گودی میڈیا کے صحافی اپنی بہادری اپوزیشن اور طلبہ کے خلاف ہی دکھاتے ہیں ‘‘موہنی آنند نے لکھا کہ ’’گودی میڈیا کا موئے موئے ہوگیا۔ کیا گودی میڈیا میں  اتنی ہمت ہے کہ وہ راہل گاندھی کے اس سوال کا جواب دے سکیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK