Updated: June 06, 2023, 11:32 AM IST
| New York
نیویار ک میں ہندوستانی برادری سے خطاب میں بی جے پی اور آریس ایس کی ماضی پرستی اور ہر غلطی کیلئے کانگریس کو قصوروارٹھہرانے پر
طنز کیا، کہا کہ کانگریس نےا پنے دور کی غلطیوں کیلئے انگریزوں کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا بلکہ اس دورمیں ٹرین حادثو ں پر وزرا ءمستعفی ہوئے
کانگریس لیڈر جا وٹس سینٹر میںہندوستانی برادری سے خطاب کرتےہوئے۔ (اےپی / پی ٹی آئی)
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے امریکی شہر نیویارک میں ہندوستانی برداری سے تشدد اور عدم تشدد پر خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے گوڈسے کو تشدد کی علامت جبکہ گاندھی جی کو عدم تشدد کی علامت کے طور پر پیش کیا ۔ اپنے خطاب میں بی جے پی اور آریس ایس کی ماضی پرستی اورا س دور کی ہر غلطی کیلئے کانگریس کوقصوروارٹھہرانے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نےا پنے دور کی غلطیوں کیلئے انگریزوں کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا بلکہ اس دور کے ٹرین حادثو ں پر وزرا ءمستعفی ہوئے
اتوار کو نیویار ک کے جا وٹس سینٹر میں ہندوستانی بر ادری سے خطاب میں راہل گاندھی نے سب سے زیادہ تشدد اور عدم تشدد پرگفتگو کی ۔ انہوں نے نتھورام گوڈ سے اورگاندھی جی کے نظریات کا موازانہ کیا ۔ ان کاکہناتھا ، ’’ گوڈسے میںتشدد اور غصہ تھا ۔ گوڈسے صرف ماضی کی بات کرتا تھا، وہ مستقبل کی بات نہیں کرتا تھا جبکہ گاندھی جی بہادر شخص تھے ،عدم تشددکو اپنانے پر زور دیتے تھے۔سچ کیلئے جدوجہد کرتے تھے ، وہ مستقبل کے بارے میں سوچتے تھے۔‘‘
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہندوستانی برادری کو مخاطب کرتےہوئے کہا ، ’’ا مریکہ جیسے کھلے اور آزاد خیال معاشرے سےگاندھی جی کا نظریہ ہی میل کھاتا ہے۔ ان کے نظر یات ہی یہاں پنپ سکتےہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ گاندھی جی کی نظریات ہی کو اپنا کر آپ کامیاب ہیں ۔ ‘‘
ادیشہ سانحہ کے پس منظر میں ان کا کہنا تھا ، ’’مجھے یاد ہے کہ کانگریس کے دور اقتدار میں ایک حادثہ ہوا تھا۔ اس وقت ہم نے کوئی بہانہ نہیں بنایا تھا اور اس حادثے کیلئے انگریزوں کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا تھابلکہ کانگریس کے وزیر نے اس کی ذمہ داری لی تھی اور صاف طور پر کہا تھا کہ اس حادثے کیلئےمیں قصور وار ہوں ، اس لئے استعفیٰ دے رہا ہو ں ۔‘‘ کانگریس لیڈر نے مذکورہ حادثہ پر استعفیٰ دینے والے وزیر کا نام نہیں لیا ۔
راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا ’’ بی جےپی اور آرایس ایس میں مستقبل شناسی کی صلاحیت نہیں ہے۔ وہ کبھی مستقبل پر کچھ نہیں کہتے ہیں، صرف ماضی پر گفتگو کرتے ہیںا ور ہمیشہ اپنی غلطیوں کیلئے ماضی ( کانگریس ) کو ذمہ دارٹھہراتے ہیں۔