لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اس وقت جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے دورے پر ہیں۔ راہل گاندھی نے جمعہ کو ہندوستانی دو پہیوں والی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں بجاج، ہیرو اور ٹی وی ایس کی بیرون ملک کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔
EPAPER
Updated: October 04, 2025, 12:53 PM IST | Agency | New Delhi
لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اس وقت جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے دورے پر ہیں۔ راہل گاندھی نے جمعہ کو ہندوستانی دو پہیوں والی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں بجاج، ہیرو اور ٹی وی ایس کی بیرون ملک کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔
لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اس وقت جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے دورے پر ہیں۔ راہل گاندھی نے جمعہ کو ہندوستانی دو پہیوں والی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں بجاج، ہیرو اور ٹی وی ایس کی بیرون ملک کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجاج، ہیرو اور ٹی وی ایس کو کولمبیا میں اتنا اچھا مظاہرہ کرتے دیکھ کر فخر ہو رہا ہے۔راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ ایک بائیک کے ساتھ نظر آ رہے ہیں، جو بجاج کمپنی کا ماڈل پلسر ہے۔
انہوں نے اس تصویر کو ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ’’ بجاج، ہیرو اور ٹی وی ایس کو کولمبیا میں اتنا اچھا پرفارم کرتے دیکھ کر فخر ہو رہا ہے۔ اس سے ظاہرہوتا ہے کہ ہندوستانی کمپنیاں جدت سے کامیاب ہو سکتی ہیں، اجارہ داری سے نہیں۔ شاندار کام۔‘‘
راہل گاندھی کا یہ دورہ کولمبیا میں ہندوستانی ثقافت اور کاروبار کو فروغ دینے کا حصہ ہےجہاں انڈین آٹو سیکٹر نے حالیہ برسوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ بجاج ، ہیرو موٹو اور ٹی وی ایس موٹرنے کولمبیا کے مارکیٹ میں اپنی جدید ٹیکنالوجی اور سستی گاڑیوں کی بدولت اہم مارکیٹ شیئر حاصل کیا ہے۔ اسی بات کو بنیاد بناتے ہوئے راہل گاندھی نے اجارہ داری پر تنقید کی۔ ان کی یہ تنقید امبانی اور اڈانی پر مانی جارہی ہے جو اجارہ داری کی طرف بڑھ رہی ہیں۔
خیال رہے کہ قبل ازیں بوگوٹا میں واقع ای آئی اے یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب میں راہل نے ہندوستان کو درپیش چیلنجز اور بہتری کے امکانات پر روشنی ڈالی اور طلبہ کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا تھا۔