Inquilab Logo Happiest Places to Work

مورگن اسٹینلے نے تقریباً۲۵۰۰؍ ملازمین کو فارغ کر دیا: رپورٹ

Updated: March 05, 2026, 2:31 PM IST | New York

امریکہ کی معروف سرمایہ کاری بینکاری کمپنی مورگن اسٹینلے نے اپنے عالمی عملے میں سے تقریباً ۲۵۰۰؍ ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تعداد کمپنی کے کل ملازمین کا تقریباً ۳؍ فیصد ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چھٹنی مارچ کے آغاز سے شروع ہوئی ہے۔

Job Fired.Photo:INN
ملازمین کی چھٹنی۔ تصویر:آئی این این

امریکہ کی معروف سرمایہ کاری بینکاری کمپنی مورگن اسٹینلے نے اپنے عالمی عملے میں سے تقریباً ۲۵۰۰؍ ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تعداد کمپنی کے کل ملازمین کا تقریباً ۳؍ فیصد ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چھٹنی مارچ کے آغاز سے شروع ہوئی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ تخفیف مصنوعی ذہانت (اے آئی )(AI) سے متعلق کسی اصلاحی عمل کی وجہ سے نہیں کی گئی، بلکہ اس کے پیچھے کمپنی کی بدلتی ہوئی کاروباری ترجیحات، عالمی سطح پر نئی لوکیشن حکمتِ عملی اور ملازمین کی کارکردگی کے جائزے جیسے عوامل شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تخفیف بینک کے تین بڑے ڈویژن—انسٹی ٹیوشنل سیکیورٹیز، ویلتھ مینجمنٹ اور انویسٹمنٹ مینجمنٹ میں کی گئی ہے۔ اس کا اثر فرنٹ آفس، آمدنی سے متعلق عہدوں اور بیک آفس کی ذمہ داریوں پر پڑا ہے، تاہم مالیاتی مشیروں کو اس فیصلے سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ فی الحال مورگن اسٹینلے نے اس رپورٹ پر باضابطہ طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اس سے پہلے بھی گزشتہ سال موسمِ بہار میں کمپنی نے تقریباً ۲؍ہزار ملازمین کو فارغ کیا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تخفیف ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کمپنی نے ۲۰۲۵ء میں ریکارڈ۶ء۷۰؍ ارب ڈالرس کی سالانہ آمدنی درج کی ہے۔ اسی طرح سال کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کی آمدنی میں ۴۷؍ فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ ۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۵ء تک کمپنی کے ۴۰؍ سے زیادہ ممالک میں مجموعی طور پر۸۲۹۹۲؍  ملازمین  کام کر رہے تھے۔
حال ہی میں جاری اپنی ایک رپورٹ میں مورگن اسٹینلے نے کہا تھا کہ ملازمتوں پر مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کا طویل مدتی اثر اتنا شدید نہیں ہو سکتا جتنا لوگ سمجھ رہے ہیں۔ کمپنی کے مطابق کچھ ملازمتیں ضرور خودکار (آٹومیٹ) ہو جائیں گی، لیکن زیادہ تر ملازمین مکمل طور پر بے روزگار نہیں ہوں گے۔ بہت سے لوگ نئی قسم کی ملازمتوں میں منتقل ہو سکتے ہیں، جن میں سے کچھ کردار ابھی موجود بھی نہیں ہیں۔ بینک کا ماننا ہے کہ  اے آئی کام کرنے کے طریقوں کو بدل دے گا، مگر ملازمتوں کو مکمل طور پر ختم نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھئے:ایران اسرائیل جنگ : سونو سود نے دبئی میں پھنسے لوگوں کی مددکیلئے ہاتھ بڑھایا

اسی دوران  جیک ڈورسی  کی قائم کردہ ادائیگی کمپنی  بلاک  نے بھی حال ہی میں اے آئی  سے متعلق تبدیلیوں کے باعث اپنے ملازمین کی تعداد تقریباً نصف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی اپنے عملے کی تعداد ۱۰۰۰۰؍ سے کم کر کے تقریباً  ۶؍ہزار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ٹیکنالوجی صنعت کے کئی ماہرین کا خیال ہے کہ کمپیوٹر پر مبنی زیادہ تر  وہائٹ کالر ملازمتیں  اگلے  ۱۲؍ سے ۱۸؍ مہینوں  میں آٹومیشن کی طرف بڑھ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں: روس


رپورٹس کے مطابق امیزون  نے بھی اپنے روبوٹکس ڈویژن میں ملازمین کی تخفیف کی ہے، جس میں کم از کم ۱۰۰؍ وہائٹ کالر ملازمتیں متاثر ہوئی ہیں۔ اس سے پہلے جنوری میں کمپنی نے تقریباً۱۶؍ہزار ملازمتوں  میں کمی کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK