• Sat, 21 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بیروزگاری کیلئے صنعتکاروں پر لتاڑ کو راہل گاندھی نے مودی کا ’قبول نامہ‘ قرار دیا

Updated: November 21, 2026, 11:33 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

تلخ سوال پوچھا کہ ’’جنہیں ہوائی اڈے، بندرگاہیں، کانیں، جنگل، بجلی، کوئلہ ، سڑکیں، سب دے دیاانہوں نے کتنی ملازمتیں پیدا کیں؟‘‘

Opposition leader Rahul Gandhi. Photo: INN
اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی۔ تصویر: آئی این این

صنعتکاروں کی تنظیم’’  فکی‘‘ کی صد سالہ تقریب میں  وزیر اعظم نریند مودی  کے اس طنز پر کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس میں کمی کے باوجود انہوں نے ملازمین کی تنخواہ بڑھائی نہ تعداد، کانگریس نے  وزیراعظم کی گھبراہٹ اور مایوسی کا  نتیجہ قراردیا جبکہ راہل گاندھی نے اسے وزیراعظم کا’’قبول نامہ ‘‘ (اعتراف جرم) قراردیا۔  وزیر اعظم کے خطاب کو ناکامیوں کا اعتراف قرار دیتے ہوئے جہاںکانگریس صدر ملکا رجن کھرگے اور  راہل گاندھی نے  اپنے اپنے طور پر انہیں نشانہ بنایا تو وہیں جے رام رمیش نے پریس کانفرنس کرکےحکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ 

  راہل گاندھی نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ   آپ کا قبول نامہ ہے۔ ‘‘اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ’’آپ کہتے ہیں کہ بھوک اتنی ہے کہ پیٹ بھرتا ہی نہیں۔ آپ نےصحیح کہا۔‘‘ اڈانی کا نام لئے بغیر راہل نے کہا کہ’’ یہ بھوک کس کی ہے پوار ملک جانتا ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ہیلن فلموں میں آئٹم نمبرز کا چلن شروع کرنے والی اداکارہ

انہوں نے سوال کیا کہ ’’ہوائی اڈے، بندرگاہیں، کانیں، جنگلات، بجلی، کوئلہ اور سڑکیں، یہ سب جن کے حوالے کردیئے گئے، انہوں نے کتنی ملازمتیں پیدا کیں؟‘‘ مودی سرکار کی پالیسیوں پر تنقید کرتےہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’روزگار فراہم کرنے والے چھوٹے تاجر وں، مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کو تو آپ نے نوٹ بندی اور ناقص جی ایس ٹی سے تباہ کردیاہے اور جو بڑی کمپنیاں  ایمانداری سے مقابلہ کر تی تھیں، ان کیلئے میدان ہی ختم کردیئےگئے۔ ‘‘ راہل نےمتنبہ کیا کہ ’’اجارہ داری سے روزگار پیدا نہیں ہوتا بلکہ مہنگائی بڑھتی ہے اور مسابقت ختم ہوتی ہے۔‘‘

 مودی نے صنعتکاروں سے کیا کہا؟

’’۲۰۱۴ء میں کارپوریٹ ٹیکس ۳۰؍ فیصد ہوتا تھا، ہم نے اسے کم کرکے ۲۲؍ فیصد تک پہنچا دیا۔  ۱۲؍ لاکھ روپے تک کی کمائی پر کوئی ٹیکس نہیں  ہے۔مجھے معلوم ہے کہ آپ تالی نہیںبجاؤ گےکیوں کہ آپ کی بھوک اتنی ہے ، کتنا ہی کھلاؤ پیٹ نہیں بھرتا۔  میں نے تو  ۱۲؍ لاکھ تک انکم ٹیکس معاف کردیا ہے، آپ نے کیا کیا؟ آپ نے ملازمین کی تنخواہ بڑھائی کیا؟اپنے ملازمین کی تعداد بڑھائی کیا؟ نہیں! مودی جی آپ کرو ہم دیکھ لیں گے، کیا ایسا ہی چلےگا؟‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK