Inquilab Logo Happiest Places to Work

راہل گاندھی کی یاترا کو عوام کی بھرپور حمایت

Updated: August 19, 2025, 7:22 AM IST | Aurangabad

اورنگ آباد(بہار) پہنچنے پر جگہ جگہ خیر مقدم ، کانگریس لیڈر نے ملک بھر میں  ’’ووٹ چوری‘‘ کو بے نقاب کرنے کا اعلان کیا، الیکشن کمشنر کو بھی انتباہ دیا

"Bharat Jodo" is also getting a response in the "Voter Adhikar Yatra"
’’ بھارت جوڑو‘‘ جیسا ریسپانس ’’ووٹر ادھیکار یاترا‘‘ میں بھی مل رہا ہے

بہار میں کانگریس  لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں مہاگٹھ بندھن کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ دوسرے دن پیر کو اورنگ آباد پہنچی جہاں جگہ جگہ اس کا خیر  مقدم کیاگیا۔ راہل گاندھی  نے ہر جگہ ’’ووٹ چوری‘‘ اور بہار میں ووٹر لسٹ میں  نظر ثانی کا موضوع پوری شدت سے اٹھایا اور الیکشن کمیشن اور بی جےپی کی سانٹھ گانٹھ کو پورے ملک میں بےنقاب کرنے کے عزم کو دہرایا۔ پیر کو دہلی میں  الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس کا بھی راہل گاندھی نے جواب دیا اور تینوں الیکشن کمشنروں کو متنبہ کیا کہ انڈیا اتحا دکی حکومت آنے پرکسی کو بھی بخشا نہیںجائےگا بلکہ ہر ایک کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ 
 ’ووٹرادھیکار یاترا‘ کے دوسرے دن جب راہل گاندھی، تیجسوی یادو، دیپانکر بھٹاچاریہ اور مکیش سہنی رفیع گنج پہنچے تو سڑک پر ان کے استقبال کیلئے بہت سے لوگ جمع تھے۔ سڑکیں جام ہو گئیں۔ راہل گاندھی اور تیجسوی یادو گاڑی سے باہر آئے اور ہجوم کا استقبال کیا۔ عوام بڑی تعداد میں اپنے لیڈران کو دیکھنے کیلئے سڑکوں پراترآئے تھے۔ گاؤں گاؤں سے لوگ راہل اور تیجسوی کو دیکھنے آئے تھے۔ راہل گاندھی نے ہجوم سے کہا کہ آپ اطمینان رکھیں کہ ہم بہار میں ووٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔ اب تک ۶۵؍ لاکھ لوگوں کے ووٹ کاٹے جا چکے ہیں۔ مستقبل میں کاغذات کے نام پرووٹروں کے نام کاٹے جائیں گے۔راہل گاندھی نے بتایا کہ مودی حکومت نے ایسا قانون بنا دیا ہے کہ الیکشن کمیشن غلط کرے تو بھی کہیں مقدمہ درج نہیں ہو سکتا۔  انہوں نے کہا کہ ہم آپ سب کو یہ بتانے آئے ہیں کہ مہاتما گاندھی اور بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے آئین کو بچانا ہے۔ 
 تیجسوی یادو نے اس موقع پر لوگوں  سے اپیل کی کہ وہ دنگا فساد کرانے والی پارٹی بی جےپی کو اقتدار سے دور رکھیں۔  انہوں نے کہا کہ ’’ بہار سے کھٹارا سرکار کا جانا طے ہے۔ ‘‘   اس سے پہلے اتوار کو رات میںمنعقدہ ایک میٹنگ میں راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن کےذریعے حلف نامہ یا معافی نامہ کا مطالبہ کرنے پر کہا کہ’’ مودی جی، امیت شاہ اور الیکشن کمیشن کے لوگوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ نہ میں آپ سے ڈرتا ہوں، نہ تیجسوی یادو اور نہ ہی بہار ڈرتا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK