Inquilab Logo

اترپردیش کے جنگل راج میں بیٹیوں پر ظلم ہو رہا ہے: راہل۔پرینکا

Updated: October 01, 2020, 12:44 PM IST | Agency | New Delhi

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش حکومت پر لاء اینڈ آرڈر کو سنبھالنے میں ناکام رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں جنگل راج جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور ریاستی حکومت بیٹیوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔ گاندھی نے جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا،’اترپردیش کے جنگل راج میں بیٹیوں پر ظلم اور حکومت کی سینہ زوری جاری ہے۔ کبھی جیتے جی احترام نہ کیا اور آخری رسومات کا وقار بھی چھین لیا۔ بی جے پی کا نعرہ ’بیٹی بچاؤ نہیں، سچائی چھپاؤ۔حکومت بچاؤ‘ ہے۔

Rahul and Priyanka Gandhi - Pic : INN
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی ۔ تصویر : آئی این این

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش حکومت پر لاء اینڈ آرڈر کو سنبھالنے میں ناکام رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں جنگل راج جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور ریاستی حکومت بیٹیوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔
گاندھی نے جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا،’اترپردیش کے جنگل راج میں بیٹیوں پر ظلم اور حکومت کی سینہ زوری جاری ہے۔ کبھی جیتے جی احترام نہ کیا اور آخری رسومات کا وقار بھی چھین لیا۔ بی جے پی کا نعرہ ’بیٹی بچاؤ نہیں، سچائی چھپاؤ۔حکومت بچاؤ‘ ہے۔ 
 واڈرا نے کہا،’ہاتھرس جیسا لرزہ خیز واقعہ بلرامپور میں بھی پیش آیا۔ لڑکی کا ریپ کرکے پیر اور کمر توڑ دی گئی۔ اعظم گڑھ، باغپت، بلند شہر میں بچیوں سے درندگی ہوئی۔ اترپردیش میں پھیلے جنگل راج کی کوئی حد نہیں۔ مارکیٹنگ، تقاریر سے لاء اینڈ آرڈر نہیں چلتا۔ یہ وزیر اعلیٰ کی جوابدہی کا وقت ہے۔ عوام کو جواب چاہییے‘۔ 
کانگریس میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا،’اترپردیش میں مزید ایک دلت بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ! سوچ کر بھی روح تھرا جاتی ہے۔ بے حیائی، بے ہوشی نے دونوں پاؤں اور کمر توڑ ڈالی۔ کیا قانون ہے یا مر گیا۔ کیا آئین کی حکومت ہے یا مجرموں کی۔ کب رکے گی یہ درندگی۔ کیوں استعفیٰ نہیں دیتے آدتیہ ناتھ؟‘۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK