Inquilab Logo Happiest Places to Work

راہل ، ووٹ چوری ثابت کرینگے،کہا عنقریب ایٹم بم پھوڑوںگا

Updated: August 03, 2025, 8:11 AM IST | Mumbai

دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ٹھوس اور ۱۰۰؍ فیصد ثبوت موجود ہیں، ۵؍ اگست کو بنگلور کی ریلی میں پیش کرسکتے ہیں

Rahul Gandhi
راہل گاندھی

یہاں منعقدہ کانگریس کے سالانہ لیگل کانکلیو میں راہل گاندھی نے ایک  دھماکہ خیز بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیاکہ ۲۰۲۴ء  کے لوک سبھا انتخابات میں بھی بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی تھی ۔ وزیراعظم  مودی کو ملا مینڈیٹ جعلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس بات کے ٹھوس اور ۱۰۰؍ فیصد ثبوت موجود ہیں کہ انتخابی عمل کو منظم طریقے سے متاثر کیا گیا اور الیکشن کمیشن جیسا اہم آئینی ادارہ مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے بلکہ اسے ختم کردیا گیا ہے۔ 
 راہل گاندھی نے کہا کہ ۲۰۱۴ءسے ہی مجھے ہندوستانی انتخابی نظام پر شبہ تھا لیکن میں بغیر ثبوت بات نہیں کرنا چاہتا تھا۔ مہاراشٹر میں جو کچھ ہوا، اس کے بعد ہم نے ۶؍ ماہ تک دن رات محنت کر کے شواہد اکٹھا کئے۔ اب مجھے کوئی شبہ نہیں، ہمارے پاس مکمل دستاویزات ہیں۔ امکان ہے کہ راہل گاندھی یہ ثبوت  ۵؍ اگست کو بنگلور میں ہونے والی ریلی میں پیش کرسکتے ہیں۔ 
  راہل گاندھی نے انکشاف کیا کہ ایک لوک سبھا حلقے میں کل ۶ء۵؍ لاکھ ووٹوں میں سے ۱ء۵؍ لاکھ ووٹ فرضی پائے گئے۔ اس کی مدد سے بی جے پی نے کم از کم ۱۰۰؍ سیٹیں چوری کی ہیں۔  راہل گاندھی نے بتایا کہ انہوںنے یہ تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کے اصل دستاویزات سے حاصل کی ہیں

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK