Inquilab Logo

مہنگائی دراصل مودی حکومت کی اندھا دھند ٹیکس وصولی ہے

Updated: July 31, 2021, 11:36 AM IST | Agency | New Delhi

کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کے مطابق سرکار نےضروریات زندگی کی ایک ایک شئے مہنگی کردی ہے

Rahul Gandhi .Picture:INN
راہل گاندھی تصویر: آئی این این

کانگریس  کے سینئر لیڈر اور سابق صدر  راہل گاندھی نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  سبھی سامان مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔صارفین پریشان ہیں، لیکن کیا اس کا تھوڑا سا بھی فائدہ چھوٹے کاروباری، دکانداروں یا کسانوں کو ہو رہا ہے؟ نہیں۔بڑھتی مہنگائی کو لے کر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ملک کی عوام مہنگائی سے پریشان ہے اور مودی حکومت ٹیکس وصولی میں مصروف ہے۔مہنگائی کے تعلق سے راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا کہ ’’سبھی سامان مہنگا کردیا گیا ہے، صارفین پریشان ہیں، لیکن کیا اس کا تھوڑا بھی فائدہ چھوٹے کاروباری، دکانداروں یا کسانوں کو ہو رہا ہے؟ نہیں۔ کیونکہ یہ مہنگائی دراصل مودی حکومت کی اندھا دھند ٹیکس وصولی ہے۔‘‘ اس ٹویٹ کے ساتھ انھوں نے ہیش ٹیگ ٹیکس ایکسٹورشن بھی لگایا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں مہنگائی، کسان اور پیگاسس ایشو پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ کا وقت برباد کر رہی ہے، پارلیمنٹ میں کارروائی کے دوران اپوزیشن کو بولنے کا موقع نہیں دیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہماری جمہوریت کی بنیاد ہے کہ پارلیمنٹ عوام کی آواز بن کر قومی اہمیت کے ایشوز پر بحث کرے۔ مودی حکومت اپوزیشن کو یہ کام نہیں کرنے دے رہی۔ ٹویٹ میں راہل گاندھی نے لکھا تھا ’’پارلیمنٹ کا مزید وقت برباد مت کرو- کرنے دو مہنگائی، کسان پیگاسس کی بات!‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK