Inquilab Logo

خوفزدہ افراد کیلئے کانگریس میں کوئی جگہ نہیں:راہل

Updated: July 16, 2021, 11:29 PM IST | Agency | New Delhi

کانگریس لیڈر نے ایسے افراد کو آر ایس ایس میںچلے جانے کا مشورہ دیا، پارٹی میں بے خوف افراد کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور، جیوترادتیہ پر بھی حملہ

Rahul Gandhi. Picture: INN
راہل گاندھی۔تصویر :آئی این این

 یہ واضح کرتے ہوئے کہ کانگریس میں  خوفزدہ افراد کیلئے کوئی جگہ نہیں  ہے، راہل گاندھی نے ایسے افراد کو آر ایس ایس میں  چلے جانے کا مشورہ دیا ہے۔اس کے ساتھ  ہی  جیوترادتیہ سندھیا کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر نے کہا ہے کہ وہ آر ایس ایس میں اس لئے شامل ہوگئے کہ انہیں ’’اپنا محل اور پیسہ کھودینے کا ڈر‘‘ تھا۔  یہ باتیں انہوں نے جمعہ کو پارٹی  کے سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ سے گفتگو کے دوران کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بہت سے افراد کانگریس کے باہر ہیں جو بہادر اور نڈر ہیں۔ایسے افراد کو  پارٹی میں لانے کی  ضرورت پر زور دیتے ہوئے  راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ’’ بہت سارے لوگ  ہیں جو ڈر نہیں رہے، کانگریس کے باہر ہیں، وہ سب ہمارے ہیں، ان کو اندر لاؤ اور جو ہمارے ہاں ڈر رہے ہیں ان کو باہر نکالو۔‘‘ ایسے افراد کو مخاطب کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ ’’چلو  بھیا جاؤ،   آر ایس ایس کے ہو، جاؤ بھاگو،مزے لو۔ ضرورت نہیں ہے تمہاری، ہمیں نڈر لوگ چاہئے، یہ ہماری آئیڈیا لوجی ہے۔‘‘  دی پرنٹ کے مطابق جیوترا دتیہ سندھیا کا نام لیتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ ’’سندھیا جی کو اپنا محل اور پیسہ کھو دینے کا ڈر رہا ہوگا۔ انہیں ڈر لگا اور انہوں  نے آر ایس ایس جوائن کرلی۔ کانگریس کو ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے جو ڈرے ہوئے ہیں۔‘‘ سمجھا جارہاہے کہ راہل گاندھی نے سندھیا  کے ساتھ ہی ساتھ جتن پرسا دکو بھی  نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK