Inquilab Logo Happiest Places to Work

ابھیشیک بنرجی کے مکان پر چھاپہ

Updated: June 14, 2026, 9:13 AM IST | Kolkata

ٹی ایم سی کے نمبر ۲؍ کی مشکلات میں اضافہ، پولیس نے گھر کا دروازہ توڑدیا،ابھیشیک کی سیکوریٹی سے بھی تصادم۔

Abhishek Banerjee`s house in Kolkata. (Photo: PTI)
کولکاتا میں واقع ابھیشیک بنرجی کا مکان ۔(تصویر: پی ٹی آئی )

گزشتہ رات مغربی بنگال کی پولیس نے مرکزی فورسیز کے ساتھ ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کی کولکاتا میں واقع رہائش گاہ پر دھاوابول دیا۔اطلاع کے مطابق مغربی مدنی پور پولیس ابھیشیک کے پرسنل سکریٹری سمیت رائے کو گرفتار کرنے کے بہانے کیساتھ رات میں ڈھائی بجے آدھمکی۔سمیت رائے پر رقم وصولی کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔پولیس نے ابھیشیک  کے گھر پہنچی اور تلاشی لینے کا مطالبہ کیا۔ ابھیشیک کی سیکوریٹی ٹیم نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس کے ساتھ اس کا تصادم ہوگیا۔آخرکار پولیس ابھیشیک کے گھر میں داخل ہوئی اور تقریباً ۴؍گھنٹے تک تلاشی لی۔
 جیسے ہی یہ خبر ترنمول سپریمو ممتا بنرجی تک پہنچی، وہ فوری طورپر اپنے بھتیجے کے گھر پہنچیںاور پولیس ٹیم کا سامنا کیا۔تھوڑی دیر تک یہ ڈراما چلتا رہا،اس کے بعد پولیس ہاتھ ملتی ہوئی ابھیشیک کے گھر سے نکل گئی اور ممتا بنرجی بھی روانہ ہو گئیں۔ اس کے بعد سنیچر کی صبح بھی ابھیشیک کے گھر پر پولیس اور مرکزی فورسیزکی بھاری موجودگی دیکھی گئی۔ترنمول کانگریس نے اس دوران ابھیشیک بنرجی کے معاون کیخلاف الزامات کی تردید کی اور کارروائی کوسیاسی انتقام قرار دیا۔دوسری طرف سی آئی ڈی نے ابھیشیک بنرجی کو نوٹس بھیج کر مبینہ نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں۱۶؍ جون کو پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ایجنسی کے ذریعہ اب ممتا بنرجی کے بھتیجے کے خلاف دو الگ الگ مقدمات کی جانچ کی جارہی ہے۔ 
 ٹی ایم سی لیڈروں نے اس کارروائی کی سخت مذمت کی۔ترنمول کانگریس ممبر پارلیمنٹ مہوا موئترا نے ایکس پر لکھا’’کولکاتا پولیس علی الصباح تین بجے ابھیشیک بنرجی کے گھر پہنچی،ان کے گھر کادروازہ توڑدیا۔کئی گھنٹوں تک تک تلاشی لی لیکن کچھ نہیں ملا۔‘‘انہوںنے مزید کہاکہ یہ پوری طرح سے سیاسی انتقام ہے۔ بی جے پی ہر طرح کی کوشش کررہی ہے،لیکن دھمکی اور پیسہ کے بل بوتے پر وہ ۲۰۲۹ء میں جیت حاصل نہیں کرسکے گی۔کیرتی آزاد نے بھی اس کارروائی کی مذمت کی ہے۔ 
 اسی دوران نگر نگم بھرتی گھوٹالےمیں ای ڈی نے ٹی ایم سی  ممبراسمبلی اور سابق وزیر مدن مترا سے متعلق ٹھکانوں پر چھاپے ماری شروع کردی ۔ ایجنسی کے مطابق کولکاتا زون کی ٹیمیں مدن مترا سے متعلق ۷؍ٹھکانوں پر ایک ساتھ سرچ آپریشن چلا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK