Inquilab Logo

شریف خاندان کی کمپنیوں کے دفاترپرچھاپے

Updated: February 17, 2020, 2:36 PM IST | Agency | Lahore

: پاکستان کے انسداد بدعنوانی کے ا دارے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شریف خاندان کی کمپنیوں کے دفاترپرچھاپے مارے گئے ۔ اتوار کو نیب حکام نے لاہور میں واقع شریف خاندان کی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے مارے اور وہاں سے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ ا وردیگر اہم ریکارڈ ضبط کر لئے ۔

نواز شریف ۔ تصویر : آئی این این
نواز شریف ۔ تصویر : آئی این این

  لاہور : پاکستان کے انسداد بدعنوانی کے ا دارے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شریف خاندان کی کمپنیوں کے دفاترپرچھاپے مارے گئے ۔ اتوار کو   نیب حکام نے لاہور میں واقع شریف خاندان کی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے مارے اور  وہاں سے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ ا وردیگر اہم ریکارڈ ضبط کر لئے  ۔ نیب کے مطابق ان دفاتر سے شریف فیملی کی بے نامی کمپنیاں چلائی جاتی تھیں اور ان کے ذریعے منی لانڈرنگ کی جاتی تھی ۔ پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی نیب کے چھاپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیب حکام نے ماڈل ٹاؤن میں۵۵؍ کے اور۹۱؍ ایف پرواقع دفاترپرچھاپے مارے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے علاج کی غرض سے اس وقت لندن میںہیں جبکہ شہباز شریف بھی ان کے  ساتھ ہیں۔
   اس  پر مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے برہمی کا اظہار کیا اور   عمران خان کو مافیا تک قرار دے دیا ۔ 
 اپنے بیان میں مریم اورنگزیب  نے کہا :’’ عمران خان مافیا نے ۱۸؍ماہ میں روزگار، کاروبار اور معیشت تباہ کردی ۔یہ مافیا اپنی چوری ، نااہلی اور نالائقی سے توجہ ہٹانے کیلئے سیاسی مخالفین کے گھروں پر چھاپے مار رہا ہے،عمران خان مافیا شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر لیڈروں کو جیلوں میں رکھ کر۱۸؍ ماہ میں ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت عدالت میں نہیں پیش کر سکا۔‘‘
  ترجمان نے مزید کہا:’’ عمران خان مافیا نے۱۸؍ ماہ میں۱۳؍  ہزار ارب کا قرض اور پشاور میٹرو کے۱۵۰؍ ارب اپنی جیب میں ڈال لئے، عوام کا آٹا ، چینی اور روٹی چوری کر لی لیکن چھاپے اپنے سیاسی مخالفین کے دفتروں پر مار رہا ہے۔ ‘‘
 مریم اورنگزیب نے کہا :’’ عمران خان مافیا نے شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپہ تو مار لیا اور ہمیشہ کی طرح انہیں کچھ نہیں ملا لیکن اب جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے دفاتر اور ملوں پر کب چھاپہ مارا جائے گا ؟ عمران خان مافیا جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے علاوہ زمان پارک اور بنی گالہ پر چھاپے مارے تو پتہ چل جائے گا کہ عوام کی روٹی ، چینی اور آٹا کہاں ہے؟، پشاور میٹرو کے۱۵۰؍ ارب کہاں گئے ؟‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK