• Wed, 22 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

زبردست بھیڑبھاڑ سے متعلق سوشل میڈیا پرپیغامات کیخلاف ریلوے کی بڑی کارروائی

Updated: October 22, 2025, 11:53 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

دعویٰ کیا کہ کئی پرانے ویڈیوز کو عام کیا جارہا ہے مگرمسافروں کو ہونے والی پریشانی سے ریلوے کے انتظامات اور دعوؤں پر سوالیہ نشان.

A crowd of passengers is seen on the CSMT. Photo: Ashish Raje
سی ایس ایم ٹی پرمسافروں کی بھیڑ نظر آرہی ہے۔ تصویر:آشیش راجے
ریلوے ایسے سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف سخت کارروائی کر رہا ہے جو ریلوے سے متعلق گمراہ کن ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔ دیوالی  کے تہوار کے دوران کچھ سوشل میڈیا ہینڈل پرانی یا گمراہ کن ویڈیوز کو عام کرکے مسافروں میں الجھن اور عدم اطمینان پیدا کررہے ہیں۔یہ ریلوے کا دعویٰ ہے۔
اس تعلق سے سینٹرل ریلوے کے چیف پی آر او ڈاکٹر سوپنل نیلا نے بتایا کہ ایسے ۲۰؍ سے زیادہ سوشل میڈیا ہینڈلز کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھنے کے لئے ریلوے۲۴؍ گھنٹے سوشل میڈیا کی نگرانی کر رہا ہے۔ ریلوے نے تمام سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کی تصدیق کئے بغیر اسٹیشنوں پر بہت زیادہ بھیڑ بھاڑ والی ویڈیوز یا دیگر ایسے مواد کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔ ‘‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ’’ مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ صرف ریلوے کی سرکاری اطلاعات اور سرکاری سوشل میڈیا ہینڈل ایکس ، فیس بک ، انسٹاگرام  اور YouTube @RailMinIndia پر ہی انحصار کریں۔
ان دعوؤں اور سختیوں کے باوجود ریلوے انتظامیہ یہ جواب دینے سے قاصر نظر آیا کہ سیکڑوں کی تعداد میں اسپیشل ٹرینیں چلانے اور ہر مسافر کو کنفرم سیٹ فراہم کرانے کی یقین دہانی کے باوجود بڑی تعداد میں مسافر کنفرم ٹکٹ نہ پانے اور بے تحاشہ بھیڑ میں جان جوکھم میں ڈال کر سفر کرنے پر کیوں مجبور ہیں؟
اس پرکانگریس کی جانب سے بھی سخت تنقید کی گئی ہے کہ تہواروں کے موسم میںجن مشکلات کےساتھ مسافر ملک کے طول وعرض میں سفر کررہے ہیں،اس سے ریلوے انتظامیہ کی بدنظمی صاف ظاہر ہوتی ہے۔ اس تعلق سے پیشگی تیاری کی ضرورت ہے تاکہ مسافروں کو دشواریوں سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK