ریلوے نے مال برداری کے شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک ارب ٹن مال کی نقل و حمل کا ہدف عبور کر لیا ہے، جس سے ملک کی معیشت میں نمایاں تعاون ہوا ہے۔
EPAPER
Updated: November 22, 2025, 10:10 PM IST | New Delhi
ریلوے نے مال برداری کے شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک ارب ٹن مال کی نقل و حمل کا ہدف عبور کر لیا ہے، جس سے ملک کی معیشت میں نمایاں تعاون ہوا ہے۔
ریلوے نے مال برداری کے شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک ارب ٹن مال کی نقل و حمل کا ہدف عبور کر لیا ہے، جس سے ملک کی معیشت میں نمایاں تعاون ہوا ہے۔ اپنی اس کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے ریلوے نے بتایا کہ اس کی مال برداری کی کارکردگی ملک کے معاشی ڈھانچے کو مضبوط کر رہی ہے اور۱۹؍ نومبر تک اس کی مال برداری کی صلاحیت۰۲۰ء۱؍ ارب ٹن تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق ریلوے کا بنیادی سہارا کوئلہ، لوہے کی معدنیات، سیمنٹ اور کنٹینر لوڈنگ ہے، جن کی مضبوطی کی وجہ سے ریلوے نے یہ اہم کارنامہ انجام دیا ہے۔ ریلوے کا کہنا ہے کہ اس کی روزانہ کی مال برداری کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یومیہ صلاحیت۴ء۴۰؍ ٹن تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے:اسٹیل انڈسٹری کو راحت، ۵۵؍ آئی ایس معیارات کا نفاذ مؤخر
ہندوستانی ریلوے کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ بلک کارگو کی منتقلی سے اخراجات اور آلودگی میں کمی آئی ہے۔ ریلوے کی بڑھتی ہوئی مال برداری کی صلاحیت سے شاہراہوں پر بھیڑ کم ہوئی ہے اور ماحول دوست، کم لاگت لاجسٹکس کے اختیارات دستیاب ہوئے ہیں، جس سے صنعت کاروں اور صارفین دونوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
ریلوے کوچ فیکٹری کپورتھلہ میں بنگلہ دیش ریلوے کے لیے ریل کوچوں کی تیاری کا آغاز
ریلوے کوچ فیکٹری (آر سی ایف)، کپورتھلہ نے بنگلہ دیش ریلوے کے لیے ریل کوچوں کی تیاری شروع کر دی ہے، جو آر سی ایف کی کوچ بنانے کی تیاری میں ایک اور سنگ میل ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آر سی ایف کو ۲۰۰؍ریل کوچوں کا ایکسپورٹ آرڈر ملا ہے، جس کے تحت آر سی ایف اس سال۲۰؍کوچ تیار کرے گا۔ ان میں ۸؍ ایئر کنڈیشنڈ (اے سی) کوچ اور ۱۲؍ نان اے سی کوچ شامل ہیں۔ یہ کوچ بنگلہ دیش ریلوے کی آپریشنل اور مسافروں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔