ممبئی اور ممبئی میٹروپولیٹن ریجن (ایم ایم آر) کے مکینوں نے اتوار کی صبح بارش کے خوشگوار موسم کے ساتھ دن کا آغاز کیا۔ شہر اور مضافاتی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے باعث گزشتہ کئی دنوں سے جاری گرمی اور حبس سے خاطر خواہ راحت محسوس کی گئی۔
EPAPER
Updated: June 01, 2026, 3:04 PM IST | Mumbai
ممبئی اور ممبئی میٹروپولیٹن ریجن (ایم ایم آر) کے مکینوں نے اتوار کی صبح بارش کے خوشگوار موسم کے ساتھ دن کا آغاز کیا۔ شہر اور مضافاتی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے باعث گزشتہ کئی دنوں سے جاری گرمی اور حبس سے خاطر خواہ راحت محسوس کی گئی۔
ممبئی اور ممبئی میٹروپولیٹن ریجن (ایم ایم آر) کے مکینوں نے اتوار کی صبح بارش کے خوشگوار موسم کے ساتھ دن کا آغاز کیا۔ شہر اور مضافاتی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے باعث گزشتہ کئی دنوں سے جاری گرمی اور حبس سے خاطر خواہ راحت محسوس کی گئی۔ صبح کے اوقات میں وِلے پارلے، وڈالا، چمبور، کرلا اور مرول سمیت ممبئی کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح نوی ممبئی کے تلوجہ اور سی ووڈس سمیت متعدد علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔
علاقائی محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی گئی اور شہر کا صبح کا درجہ حرارت۲۹؍ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک روز قبل یہی درجہ حرارت۳۴؍ ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا تھا لیکن دوپہر ہوتے ہوتے کم ازکم درجۂ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے اور یہ ۳۶؍ ڈگری سیلسیس ریکا رڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: ریاست میں مانسون کےآنے میں تاخیر، ۱۰؍جون تک آمد متوقع
محکمہ موسمیات نے پیر کو بھی گرم اور مرطوب موسم برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے لیکن دوپہر اور شام کے دوران ممبئی اور تھانے میں ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پال گھر ضلع میں بھی ہلکی بارش یا گرج چمک متوقع ہے، البتہ وہاں گرمی سے متعلق کوئی انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔
ماہرین موسمیات کے مطابق یکم جون سے موسم میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے۔ محکمہ نے پیش گوئی کی ہے کہ پیر سے ممبئی، تھانے اور پال گھر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک، ہلکی تا درمیانی بارش اور۳۰؍ سے۴۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائیں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔
دوسری جانب بارش کے سبب ممبئی میں فضائی معیار مجموعی طور پر بہتر رہا۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی)۳۸؍ ریکارڈ کیا گیا جو `اچھے زمرے میں آتا ہے۔ سب سے صاف فضا سروودیہ نگر اسٹیشن نمبر۱؍ پر ریکارڈ کی گئی جہاں اے کیو آئی صرف۱۳؍ تھا۔ اس کے برعکس سیون اسٹیشن نمبر ۲؍میں آلودگی کی سب سے زیادہ سطح ریکارڈ کی گئی جہاں اے کیو آئی۱۱۳؍ رہا جو’ خراب زمرے ‘میں شمار کیا جاتا ہے۔