Inquilab Logo

راج ٹھاکرے کو اشتعال انگیزی سے روکا جائے ، پونے کے نوجوان کی عرضداشتعدالت میں سماعت کیلئے منظور

Updated: March 26, 2023, 9:59 AM IST | Qureshi Sarjil | pune

پمپری چنچواڑ کے ایک نوجوان سماجی کارکن واجد رزاق سیدنے پمپری کی عدالت میں ایک نجی عرضداشت داخل کروائی ہے جس میں ایم این ایس صدر راج ٹھاکرےکے خلاف  تقریر کے ذریعےفر قہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے اور فسادکو ہوا دینے کا الزام لگایا گیا ہے ۔

Raj Thackeray speaking
راج ٹھاکرے تقریر کرتے ہوئے

 پمپری چنچواڑ کے ایک نوجوان سماجی کارکن واجد رزاق سیدنے پمپری کی عدالت میں ایک نجی عرضداشت داخل کروائی ہے جس میں ایم این ایس صدر راج ٹھاکرےکے خلاف  تقریر کے ذریعےفر قہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے اور فسادکو ہوا دینے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ پمپری کورٹ نے واجد سید کی شکایتی عرضی کو سماعت کیلئے قبول کر لیا ہے۔  
 پمپری کورٹ نے عرضی قبول کرتے ہوئے جیوری ڈکشن اور واقعے کے اثر انداز ہونے سے متعلق   جواب طلب کئے ہیں ۔یاد رہے کہ گڑی پاڑو کے موقع  پر (۲۲؍ مارچ کو)  ممبئی کے شیواجی پارک میںہوئے جلسہ میںایم این ایس سربراہ  راج ٹھاکرے نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ’’  ہندوستان کو متعصب لوگوں کی نہیں بلکہ صاف دل لوگوں کی ضرورت ہے۔‘‘  اسی طرح راج ٹھاکرے نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا تھا کہ’’ ہندوستان میں مسلمانوں کی کیا ضرورت ہے؟‘‘ انہوں نےسانگلی ،ماہم وغیرہ علاقوں میںمذہبی مقام کے نا م پر ہوئی غیر قانونی تعمیرات  پر بھی سوال اٹھائے تھے جس پر دونوں علاقوں کے میونسپل کارپوریشن  نے فوری طور پر کارروائی بھی کی تھی۔ 
 اس ضمن میں  عرضی گزار واجد سید نے انقلاب سے گفتگو کے دوران بتایا کہا کہ ’’ راج ٹھاکرے نے اشتعال انگیز تقریر کی ہے۔ یہ تقریر ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان مذہبی تنازع پیدا کر رہی ہے۔ تقریر میں کئی مسلم لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’یہ تقریر مضان کے مقدس مہینے میں فسادات پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہے ۔ان کی تقریروں سے نہ صرف مہاراشٹر بلکہ ملک کے دیگر حصوںمیں بھی میں فسادات ہو سکتے ہیں۔نیز ریاست اور ملک کیے اثاثے کا بہت زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔‘‘
  واجد سید نے کہا’’ہم نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے وہ راج ٹھاکرے کو مزید جلسوں کی اجازت نہیں دیں ۔‘‘شکایت کنندہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر اس کے بعد میری جان کو خطرہ ہوا تو اس کے ذمہ دار راج ٹھاکرے ہوں گے۔عیاں ہو کہ ۲۳؍ مارچ کو واجد سید پمپری چنچوڑ کے واکڑے پولیس اسٹیشن میں راج ٹھاکرے کے خلاف تحریری شکایت لے کرپہنچے تھے  لیکن  پولیس نے شکایت درج کرنے سے انکار کر دیا ،اس کے  بعد انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔
    واجد سید کے وکیل واجد خان بیڑ کر  نے بتایا کہ ’’وہ کورٹ میں جیوری ڈکشن اور واقعے کے اثرات پر بحث کرینگے،اور مختلف حوالے پیش کرینگے ،اس سے قبل بھی جب راج ٹھاکرے نے بہاری لوگوں کے خلاف بیان دیا تھا اس وقت پورے بہار میں مقدمے درج ہوئے تھے ۔ مجھے امید ہے کہ کورٹ میرے موکل کو انصاف دے گی۔‘‘ اطلاع کے مطابق راج ٹھاکرے کی حالیہ اشتعال انگیز تقریرکے بعد کہیں بھی مقدمے درج کرنے کا معاملہ سامنے آیا نہیں ہے ۔اگرپمپری عدالت متذکرہ بالا شکایت پر غور کرتے ہوئے واکڑے  پولیس اسٹیشن پمپری کو نوٹس جاری کیا  کہ وہ راج ٹھاکرے کے خلاف زیرو ایف آئی آر درج کرے تو اس معاملے میں یہ پہلی شکایت ہوگی ۔ فی الحال عدالت کے رخ پر سب کچھ منحصر ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK