Inquilab Logo Happiest Places to Work

’فوج کیلئے خون بھی حاضر ہے‘، بھگونت مان راجستھان کو اضافی پانی دینے کیلئے تیار

Updated: May 12, 2025, 10:53 AM IST | Agency | Chandigarh

پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کی سیکوریٹی کیلئےراجستھان باردڑ پر تعینات فوج کو اضافی پانی کی ضرورت ہے اور قومی مفاد کیلئے پنجا ب کبھی پیچھے نہیں ہٹتا۔

Bhagwant Mann. Picture: INN
بھگونت مان۔ تصویر: آئی این این

پانی کی تقسیم کے معاملے پر پنجاب اور ہریانہ حکومت کچھ دنوں سے آمنے سامنے ہے۔ لاکھ کوشش کے باجود بھی پنجاب کی’ آپ‘ حکومت ہریانہ کو پانی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ اسی درمیان پنجاب کی بھگونت مان حکومت نے راجستھان کو اضافی پانی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کر کے راجستھان کو اضافی پانے دینے کے فیصلے کی اطلاع دی۔ 
 بھگونت مان نے ’ایکس‘ پر لکھا ’’ آج راجستھان حکومت کے ذریعہ پنجاب کے کوٹے سے اضافی پانی دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ملک کی سیکوریٹی میں راجستھان باردڑ پر تعینات فوج کو اضافی پانی کی ضرورت ہے۔ ‘‘ پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے آگے لکھا کہ ’’جب بھی قومی مفاد کی بات آتی ہے تو پنجاب کبھی پیچھے نہیں ہٹتا۔ ملک کے بہادر فوج کے لیے پنجاب کا پانی کیا، ہمارا خون بھی حاضر ہے۔ فوج کے جوانوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے راجستھان کو فوری طور پر اضافی پانی دینے کا حکم دیا ہے۔ ‘‘
 بھگونت مان نے اتوارکو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پانی کو لے کر ایک بار پھر کڑا رخ اختیار کرتے ہوئے ایک پوسٹ کیا۔ پوسٹ میں لکھا کہ ’’ایک طرف پنجاب کو جنگ جیسے بحران کا سامنا ہے تو دوسری جانب بی جے پی کی مرکزی حکومت پنجاب مخالف فیصلے لے کر ’بی بی ایم بی‘ کے ذریعہ پنجاب کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کی ضد پر اڑی ہوئی ہے۔ پنجاب اپنی سرحد اور پانی کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتا ہے۔ ‘‘
 قابل ذکر ہے کہ بھگونت مان نے جمعرات کو نانگل ڈیم کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ ’’جنگ جیسے حالات میں سرحدی ریاست ہونے کے ناطے ہمیں راحت دینے کے بجائے بی جے پی ہمارے لئے پانی کا بحران پیدا کر رہی ہے، جس کی وجہ سے ہمیں دوہری مار جھیلنی پڑ رہی ہے۔ بی جے پی نے ہمیشہ انتقام کے جذبے سے پنجاب مخالف فیصلے کئےہیں ۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK