• Tue, 28 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میونسپل کارپوریشن انتخابات کے پیش نظرراج ٹھاکرے کا امبرناتھ اور کلیان دورہ

Updated: September 20, 2025, 12:47 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Ambernath

ایم این ایس سربراہ نے پارٹی کارکنان کو ووٹر لسٹ پر کام کرنے اور بوگس رائے دہندگان کے تعلق سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا۔

MNS chief Raj Thackeray can be seen with party workers. Photo: INN
ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کو پارٹی کارکنان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر نو نرمان سینا(ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے کلیان اور امبرناتھ کا دورہ کیا۔ واضح رہے کہ ۲؍ ماہ قبل امبرناتھ میں ایم این ایس کے سیکڑوں کارکنان نے پارٹی چھوڑ دی تھی۔پارٹی تقسیم کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب راج ٹھاکرے نے اپنے کارکنان سے بات چیت کی۔انہوں نے کارکنان کو مشورہ دیا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ووٹر لسٹ پر کام شروع کریں، بوگس رائے دہندگان کے نام تلاش کریں اور بی ایل او سے بات چیت کریں۔
 ملک بھر میں کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے دوران ووٹوں کی دھاندلی اور ووٹ چوری کے خلاف مہم  شروع کی ہے۔حزب اختلاف نے بھی راہل گاندھی کے ووٹ چوری کے الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے شفاف انتخابات پر زور دیا ہے۔ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے بھی جمعہ کو امبرناتھ اور کلیان میں اپنے کارکنان کو آنے والے میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران ہوشیار اور چوکنا  رہنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ  آج سے ووٹر لسٹ پر کام کرنا شروع کریں،بوگس ووٹروں کا سراغ لگائیں،جو نام انتخابی فہرست سے خارج ہوچکے ہیں ان کی نشان دہی کریں اور بی ایل او سے رابطہ قائم کرکے انتخابی فہرست کی جانچ کریں۔راج ٹھاکرے نےمزید کہا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر چلے گئے ہیں وہ کبھی ہمارے نہیں تھے۔
  امبرناتھ کے بعد راج ٹھاکرے کلیان پہنچے اور یہاں بھی کارکنان کو کارپوریشن الیکشن سے متعلق باخبر رہنے کی تلقین کی۔ راج ٹھاکرے کے دورے کے پیش نظر کلیان ،امبرناتھ اور ڈومبیولی  کے کارکنان میں کافی جوش وخروش نظر آیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK