Inquilab Logo Happiest Places to Work

راجستھان الیکشن: ۵؍ سال میں راجستھان مثالی ریاست بن گیا ہے: جے رام رمیش

Updated: November 11, 2023, 4:48 PM IST | Bhopal

جے رام رمیش نے جے پور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ۵؍ سال میں راجستھان میں اپنے کئے گئے کاموں کی بنیاد پر منشور کا مطالبہ کر رہی ہے۔ بی جے پی کونشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پولزائزیشن میں گھری ہوئی ہےاور ای ڈی اور سی بی آئی ہی اس کے مسائل ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی بلا خوف راجستھان حکومت پر الزام عائد کر رہے ہیں جنہیں ہم بے بنیاد قرار دیتے ہیں۔

Congress General Secretary Jairam Ramesh. Photo: INN
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش۔ تصویر: آئی این این

کانگریس کے جنرل سیکریٹری جےر ام رمیش نے کہا کہ کانگریس ۵؍ سال میں راجستھان میں کئے گئے اپنے کاموں کی بنیاد پر منشور کا مطالبہ کر رہی ہے۔بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پولرائزیشن اور ای ڈی اور سی بی آئی ہی بی جے پی کے مسائل ہیں۔ بی جے پی کے پاس اس حکمت عملی کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی بنا کسی خوف کے راجستھان حکومت پر الزام عائد کر رہے ہیں جنہیں ہم بے بنیاد قرار دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ مودی نے ادے پور میں اپنے دورہ کے درمیان کانگریس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ دہشت گردوں سے ہمدردی رکھتی ہے۔جے رام رمیش نے جے پور میں رپورٹرس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  راجستھان پچھلے ۵؍ سال میں ایک مثالی ریاست بن گیا ہےاور وزیر اعظم اسی کی وجہ سے پریشان اور خوفزدہ ہیں۔جب مودی کے پاس کوئی مسئلہ نہیں بچتا تو وہ ای ڈی او ر سی بی آئی کو بھیج دیتے ہیں۔بار بار مودی اور ان کے ساتھی پولزائزیشن کی زبان استعمال کرتے ہیں۔
بی جے پی کا نگریس کی اسکیموں کے بارے میں بات چیت نہیں کر سکتی ہے کیونکہ وہ اس حالت میں نہین ہے۔ وہ پریشان ہیں اور ان کے پاس کوئی مسئلہ نہیں ہےجس کیلئے وہ خواتین پر مظالم کے معاملات کیلئے کانگریس پربے عملی اور روک تھام کا الزام عائد کر رہی ہے۔یہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں نہ کہ یہ صرف غلط ہیں بلکہ جھوٹ بھی ہیں۔ کانگریس کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ کرناٹک کے عوام نے پولرائزیشن کی تردید کی تھی اور راجستھان کے عوام بھی آنے والے انتخابات میں سی بی آئی اور ای ڈی اور پولزائزیشن کی سیاست کی مخالف کریں گےکیونکہ وہ مہنگائی اور بے روزگاری سے  تنگ آ چکے ہیں۔انہوں نے مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پورٹس، ایئر پورٹس، انڈسٹریز جنہیں حکومت نے نجی بنا دیا ہےملک کیلئے غیر فائدہ مند ہے اور بے روزگاری کی اہم وجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹی اور اوسط انڈسٹریز مرکز کی پالیسیوں کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔خیال رہے کہ راجستھان کے اسمبلی انتخابات ۲۵؍ نومبر کو متوقع ہیں جبکہ ووٹنگ ۳؍ دسمبر کو کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK