مشرقی لداخ میں گذشتہ دس ماہ کے دوران ہندوستان اور چین میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے ، اور پیگونگ جھیل کے جنوبی اور شمالی اطراف کے دونوں جانب سے فوجیوں کو ایک معاہدہ کےتحت پیچھے ہٹارہے ہیں ۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو ایوان بالا میں مشرقی لداخ میں فوجی تعطل سے پیدا ہونے والی صورتحال پر یہ بیان دیا۔
راج ناتھ سنگھ ۔ تصویر : آئی این این
مشرقی لداخ میں گذشتہ دس ماہ کے دوران ہندوستان اور چین میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے ، اور پیگونگ جھیل کے جنوبی اور شمالی اطراف کے دونوں جانب سے فوجیوں کو ایک معاہدہ کےتحت پیچھے ہٹارہے ہیں ۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو ایوان بالا میں مشرقی لداخ میں فوجی تعطل سے پیدا ہونے والی صورتحال پر یہ بیان دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان نے چین سے ہر سطح پر یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی کو بھی اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی نہیں لینے دے گا اور ہماری فوج ملک کی خودمختاری ، اتحاد اور سالمیت کے تحفظ کے لئے پوری تیاری کے ساتھ محاذوں پر کھڑی ہوئی ہے۔