امیزون ایم ایکس پلیئر اور آلمائیٹی موشن پکچرزنے ’’میڈ ان انڈیا۔ اے ٹائٹن اسٹوری‘‘ کا فرسٹ لُک پوسٹر ریلیز کر دیا ہے جس میں نصیر الدین شاہ نے جے آر ڈی ٹاٹا کا کردار نبھایا ہے۔
EPAPER
Updated: July 29, 2025, 9:46 PM IST | Mumbai
امیزون ایم ایکس پلیئر اور آلمائیٹی موشن پکچرزنے ’’میڈ ان انڈیا۔ اے ٹائٹن اسٹوری‘‘ کا فرسٹ لُک پوسٹر ریلیز کر دیا ہے جس میں نصیر الدین شاہ نے جے آر ڈی ٹاٹا کا کردار نبھایا ہے۔
جے آر ڈی ٹاٹا کی ۱۲۱؍ ویں سالگرہ کے موقع پر امیزون ایم ایکس پلیئر اور آلمائٹی پروڈکشن نے ’’میڈ ان انڈیا۔ اے ٹائٹن اسٹوری‘‘ کافرسٹ لک پوسٹر ریلیز کیا ہے جس میں سنیماکے ذریعے جے آر ڈی ٹاٹا کے سفر کو بیان کیا گیا ہے۔ اس سیریز میںمشہور اداکار نصیر الدین شاہ نے جے آر ڈی ٹاٹا کا کردار نبھایا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: وائی آر ایف اسپائی یونیورس کے جاسوس اب حلف لیں گے کہ ’ہندوستان، سب سے پہلے‘
مداح نصیر الدین شاہ اور جے آر ڈی ٹاٹا کی مشابہت دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔ اس سیریز کو آلمائٹی موشن پکچرز کی بانی پربھلین سندھو نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی ہدایتکاری ربی گریوال نے انجام دی ہے۔ سیریز کی اسکرپٹ کرن ویاس نے لکھی ہے جس میںجے آر ڈی ٹاٹا کے وژن، کار عظیم اور قوم کی تعمیر میں ان کی شراکت داری کو بیان کیا گیا ہے جو ان کی لیگسی کی شناخت کرتا ہے۔ سیریز میں جم سربھ نے ٹائٹن واچ کمپنی کے نانی زرسیکس دیسائی کا کردار نبھایا ہے۔ نصیر الدین شاہ کے علاوہ سیریز میں نمیتا دوبے، ویبھو تتاوادی، کاویری سیٹھ، لکش ویر سرن اور پریش گناترا نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔