Updated: July 29, 2025, 8:01 PM IST
| Mumbai
عامر خان نے اپنی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ کو تھیٹر میں اپنا رن ٹائم مکمل کرنے کے بعد یوٹیوب پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فلم یکم اگست ۲۰۲۵ء سے دنیا بھر کے ناظرین کیلئے یوٹیوب پر موجود ہوگی۔ ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے باکس آفس پر شاندارکامیابی حاصل کی ہے۔
عامر خان کی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ ۲۰ ؍ جون ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ تصویر: آئی این این
حال ہی میں عامر خان اپنی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ سے پردۂ سیمیں پر واپس آئیں ہیں۔ فلم کی ریلیز کے بعد یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ عامر خان نے روایتی او ٹی ٹی ریلیز کے طریقۂ کار کو نہیں اپنائیں گے۔ نیٹ فلکس یا امیزون پر ریلیز کرنے کے بجائے عامر خان اپنی فلم کو ’’پے پر ویو ماڈل‘‘ کے طریقے کو اپناتے ہوئے یوٹیوب پر ریلیز کریں گے۔ ’’ستارے زمیں پر‘‘ سنیما گھروں میں اپنی ریلیز کے ۸؍ ماہ بعد یوٹیوب پر ریلیز کی جائے گی۔ حال ہی میں ہونے والی تقریب میں عامر خان نے فلم کو یوٹیوب پر ریلیز کرنے کے اپنے خیال کو شیئر کیا۔ مواد کے استعمال کو جمہوری بنانے کا غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے عامر خان نے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے سنیما میں ریلیز کئے جانے کے بعد اپنی فلم کو یوٹیوب پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عامر خان اس بات کی یقین دہانی کروائیں گے کہ یہ فلم مناسب قیمت پر ملک کے ہر کونے تک پہنچنے۔ ’’ستارے زمیں پر‘‘ صرف یوٹیوب پر ریلیز کی جائے گی جبکہ کسی بھی ڈجیٹل پلیٹ فارم پر موجود نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے: ایس ایس راجا مولی نے ڈیوڈ وارنر کو ’’باہوبلی‘‘ کا شاہی ہیلمٹ تحفہ میں دیا
’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کے اداکار نے یہ اعلان کیا ہے کہ ’’ستارے زمیں پر‘‘ کی کامیابی کے بعد ان کی فلم یکم اگست ۲۰۲۵ء سے یوٹیوب پر موجود ہوگی۔ناظرین اب اس فلم کو خرید کر گھر پر دیکھ سکیں گے۔ ’’ستارے زمیں پر‘‘ کو سرحد پار اور ہندوستان اورعالمی سطح پر نئے ناظرین کیلئے قابل رسائی بنانے کیلئے اہم زبانوں میں ڈبٹ کیا جائے گا جبکہ اس کا سب ٹائٹل بھی مختلف زبانوں میں موجود ہوگا۔ عامر خان نے ’’ستارے زمیں پر‘‘ کو یوٹیوب پر ریلیز کرنے کے فیصلے کے تعلق سے کہا کہ ’’گزشتہ ۱۵؍ برسوں سے ہم اس چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں کہ ایسے ناظرین تک کس طرح رسائی حاصل کی جائے جو جغرافیائی اوردیگر وجوہات کی بناء پر سنیماگھروں میں نہیں جاسکتے۔ ہماری حکومت نے یو پی آئی متعارف کروایا اور ہندوستان الیکٹرانک پے منٹس کے معاملے میں سرفہرست ہوچکا ہے۔ ہندوستان میں روزانہ کی بنیاد پر انٹرنیٹ کی رسائی میں اضافہ ہورہا ہے اور چونکہ یوٹیوب زیادہ تر ڈیوائسز پر دستیاب ہے جس کے ذریعے ہم لوگوں کی بڑی تعداد تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’میرا خواب ہے کہ ہر کوئی مناسب اور معقول قیمت ادا کر کے یہ فلم دیکھ سکے۔ میں چاہتاہوں کہ ہر جگہ اور ہر وقت پر لوگوں کیلئے سنیما تک رسائی حاصل کرناآسان ہو۔ اگر یہ آئیڈیا کام کرتا ہے تو تخلیقی افراد جغرافیائی اور دیگر رکاوٹوںکو توڑتے ہوئے اپنی کہانیاں بیان کر سکیں گے۔ یہ سنیما کی دنیا میں داخل ہونے والے تخلیقی افراد کیلئے عظیم موقع ہوگا۔ اگر یہ خیال کام کر جائے تو میں سمجھوں گا کہ سب جیت گئے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ کا ٹریلر ریلیز، فلم ۱۹؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی
عامر خان کی آنے والی فلمیں
یاد رہے کہ عامر خان کی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ کی ہدایتکاری آر ایس پرسنا نے انجام دی ہے جبکہ اس کی اسکرپٹ دیوی ندھی شرما ے لکھی ہے۔ اس فلم میں عامر خان کے علاوہ جنیلیا دیشمکھ اور دیگر نے بھی کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ عامر خان کی اگلی فلم ہوگی جس میں سنی دیولاور پریتی زنٹا کلیدی کردار نبھائیں گے۔ علاوہ ازیں عامر خان پروڈکشن کے بینر تلے ’’ایک دن‘‘ بھی ریلیز کی جائے گی جس میں سائی پلوی اور جنید خان نےکلیدی کردار نبھائے ہیں۔