• Mon, 24 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’سرحدیں مستقل نہیں، ہوسکتاہے کہ سندھ ہندوستان میں ہو‘‘

Updated: November 24, 2025, 9:38 AM IST | Agency | New Delhi

پاکستان کے صوبہ کے تعلق سے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے معنی خیز انداز میں اڈوانی کا بیان دہرایا

Rajnath Singh. Photo: INN
راج ناتھ سنگھ۔ تصویر:آئی این این
پاکستان سے مقبوضہ کشمیر واپس لینے کے عزم کا کئی بار اظہار کرنے کے بعد اب وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے  پاکستانی صوبہ سندھ کے تعلق سے بھی امید ظاہر کی ہےکہ ممکن ہے کہ مستقبل میں وہ ہندوستان کا حصہ ہو۔ 
انہوں نے اتوار کو سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کا ایک بیان یاد کرتے ہوئے کہا کہ سرحدیں مستقل نہیں ہوتیں اور ’’کون  جانے، ہو سکتا ہے کل سندھ دوبارہ   ہندوستان کا حصہ بن جائے۔‘‘  واضح رہے کہسندھ کا خطہ، جو سندھی لوگوں کا آبائی علاقہ ہے، ہندوستانی  تہذیب کا ایک اہم حصہ رہا ہے اور وادیٔ سندھ کی تہذیب کا مرکز بھی تھا۔ یہ صوبہ تقسیم ہند میں  پاکستان  کے حصہ میں  آیا۔  اتوار کو دہلی میں سندھی سماج سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’یہ اڈوانی جی کا قول ہے۔ آج سندھ کی زمین بھلے ہندوستان کا حصہ نہیں ہے، لیکن تہذیبی طور پر سندھ ہمیشہ   ہندوستان کا حصہ رہے گا۔ اور جہاں تک زمین کا تعلق ہے، سرحدیں بدل سکتی ہیں۔ کون جانتا ہے، کل سندھ دوبارہ  ہندوستان میں ضم ہو جائے۔‘‘انہوں نے کہا کہ بہت سے ہندو آج بھی سندھ کی  ہندوستان  سے علیحدگی کو قبول نہیں کر پائے۔ انہوں نے کہا کہ ’’صرف سندھ میں ہی نہیں، پورے  ہندوستان  میں ہندو دریائے سندھ کو مقدس مانتے  ہیں۔ ‘‘ راج ناتھ نے کہا کہ ’’جو دریائے سندھ کومقد س مانتے ہیں، وہ ہمیشہ ہمارے رہیں گے چاہےوہ کہیں بھی رہ رہے ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK