Inquilab Logo

راجیہ رانی ایکسپریس اب ناندیڑ سے ممبئی چلائی جائے گی

Updated: January 12, 2020, 3:37 PM IST | Z A Khan | Nanded

ناندیڑ سے ممبئی کیلئے اب ایک نئی ٹرین کا آغاز ہوا ہے۔ ’راجیہ رانی ایکسپریس‘ جو اب تک منماڑ سے ممبئی کے درمیان چلائی رہی تھی اسے اب ناندیڑ سے ممبئی کے درمیان چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 راجیہ رانی ایکسپریس اب ناندیڑ سے ممبئی چلائی جائے گی ۔ تصویر : آئی این این
راجیہ رانی ایکسپریس اب ناندیڑ سے ممبئی چلائی جائے گی ۔ تصویر : آئی این این

 ناندیڑ : ناندیڑ سے ممبئی کیلئے اب ایک نئی ٹرین کا آغاز ہوا ہے ۔’راجیہ رانی ایکسپریس‘ جو اب تک منماڑ سے ممبئی کے درمیان چلائی رہی  تھی اسے  اب ناندیڑ سے ممبئی کے درمیان چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حکومت کے  اس فیصلہ سے ناندیڑ سمیت مراٹھواڑہ کے ریل مسافروں کو ممبئی جانے کیلئے ایک نئی ٹرین مل گئی ہے ۔پچھلے کئی سال سے ریل محکمہ سے یہ مطالبہ کیا جارہاتھا کہ ناندیڑ سے ممبئی کیلئے ایک نئی ٹرین شروع کی جائے ۔ 
 دیوگری ایکسپریس اورنندی گرام ایکسپریس میں ہمیشہ سے ہی مسافروں کی تعداد زیادہ ہوتی  ہے  جس کی وجہ سے لوگوں کو ممبئی جانے کیلئے کنفرم ٹکٹ نہیں مل پاتا تھا۔ ایسی صورت میں ناندیڑ سے ممبئی کیلئے نئی ٹرین شروع کرنے کی مانگ  بڑھتی جارہی تھی۔اب حکومت نے اس مطالبہ کومنظوری دیتے ہوئے راجیہ رانی ایکسپریس کی صورت میں ناندیڑ سے ممبئی کیلئے ایک نئی ٹرین شروع کردی ہے ۔ایک روز قبل ایک تقریب کےد وران ناندیڑ کے رکن پارلیمان پرتاپ پاٹل چکلی کر کے ہاتھوں نے اس ٹرین کوہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا ۔
 ناندیڑ سے روزانہ رات ۱۰؍ بجے یہ ٹرین ممبئی کیلئے روانہ ہوگی ۔پورنا ،پربھنی ،جالنہ اور اورنگ آباسے منماڑ ہوتے ہوئے دوسرے دن صبح ۱۰؍ بجے ممبئی سی ایس ٹی ایم پہنچے گی ۔اس ٹرین میں ۱۷ بوگیاں ہونگی ۔دیررات  چلنے والی یہ ٹرین لوگوں کیلئے ممبئی پہنچنے میں سہولت کا ذریعہ ہوگی۔ اس کے شروع ہونے  لوگوں میں خوشی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK