Inquilab Logo

راجیہ سبھا الیکشن: مہاراشٹر اور راجستھان سے تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب

Updated: February 21, 2024, 9:31 AM IST | New Delhi

مہاراشٹر سے اشوک چوان ، ملند دیورا، چندر کانت ہنڈورے جبکہ راجستھان سے سونیا گاندھی اور دیگر راجیہ سبھا جائیں گے

Former Congress President Sonia Gandhi,
کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی

 راجیہ سبھا الیکشن کیلئے ہونے والی ہلچل کے درمیان  اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مہاراشٹر اور راجستھان میں تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ چونکہ ان دونوں ریاستوں میں سیٹوں کے لحاظ سے کوئی زائد امیدوار نہیں تھا اس لئے ۲۰؍ فروری یعنی منگل کو نام واپس لینے کا وقت ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے ابتدائی اطلاعات فراہم کی گئیں کہ مہاراشٹر اور راجستھان سے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر سے بی جے پی کی جانب سے اشوک چوان ،میدھا کلکرنی  اور ڈاکٹر اجیت گوپچھاڑے بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں جبکہ شندے شیو سینا کے ٹکٹ پر ملند دیورا منتخب ہوئے ہیں۔ اسی طرح اجیت پوار گروپ کی این سی پی کی جانب سے پرفل پٹیل اور کانگریس کی طرف سے چندر کانت ہنڈورے بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔
  دوسری طرف راجستھان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر چنی لال گراسیا اور سابق ایم ایل اے مدن راٹھور کو راجستھان سے راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات میں بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا ہے۔اسمبلی میں راجستھان اسمبلی کے چیف سیکریٹری اور راجیہ سبھا کے ریٹرننگ آفیسر مہاویر پرساد شرما نے کانگریس کی امیدوار سونیا گاندھی اوربی جے  پی کے امیدواروں چنی لال گراسیا اور مدن راٹھور کو منتخب قرار دیا۔واضح رہے کہ ان تینوں امیدواروں نے راجستھان سے اس الیکشن میں تین سیٹوں کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل  کئے تھے اور ان کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے یہ بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ واضح رہے کہ ملک کی ۱۲؍ ریاستوں  سے ۴۱؍ امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے جبکہ ۳؍ ریاستوں ہماچل پردیش، اتر پردیش اور کرناٹک میں امیدوار سیٹوں سے زائد ہونے کی وجہ سے ووٹنگ کا امکان ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK