Inquilab Logo

سرکار کی منشا ٹھیک نہیں، کسان الیکشن بعد آندولن کیلئے تیاررہیں

Updated: February 12, 2022, 11:34 AM IST | Agency | Mumbai

انتخابی مہم کے دوران راکیش ٹکیت کا انتباہ،کسانوں کےساتھ میٹنگ ، بے روزگاری اور مہنگائی کا موضوع بھی اٹھایا

Rakesh Tikait has once again asked the farmers to get ready for the agitation.Picture:INN
راکیش ٹکیت نے کسانوں کو ایک بار پھر آندولن کیلئے تیار ہوجانے کیلئے کہا ہے۔تصویر :آئی این این

ایسے وقت میں جبکہ بی جے   پی مغربی یوپی میں جاٹ ووٹروں کی ناراضگی سے پہلے ہی پریشان ہے، راکیش ٹکیت نےا س  میں مزید شدت پیدا کرتے ہوئے کسانوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ الیکشن بعد ایک بار پھر آندولن کیلئے تیار رہیں۔ ٹکیت  نے دھارا کی گڑھی میں کسانوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا کہ ایم ایس پی پر کمیٹی کی تشکیل اور دیگر معاملات میں حکومت کی نیت ٹھیک نہیں  لگ رہی ہے۔  انہوں نے کسانوں کو اسمبلی الیکشن بعد آندولن کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ’’بے روزگاری اور عوامی نمائندوں کے خلاف ظالمانہ کارروائی  کے معاملے میں بھارتیہ کسان یونین خاموش نہیں  رہے گی۔‘‘  انہوں نے اس پر بھی ناراضگی ظاہر کی کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں حکومت  نے کسانوں  کے مسئلے پر کوئی گفتگو نہیں کی ہے۔اس کی وجہ سے بی جےپی کو انتخابی نقصان ہوسکتاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK