گھوڑبندر روڈ ،ممبرا، کلوا ، لوک مانیہ نگر، ورتک نگر، ساکیت، سدھاچل ،رستم جی اوردیگر علاقے متاثرہوں گے، کفایت شعاری سے پانی کے استعمال کی اپیل۔
EPAPER
Updated: October 28, 2026, 1:56 PM IST | Iqbal Ansari | Thane
گھوڑبندر روڈ ،ممبرا، کلوا ، لوک مانیہ نگر، ورتک نگر، ساکیت، سدھاچل ،رستم جی اوردیگر علاقے متاثرہوں گے، کفایت شعاری سے پانی کے استعمال کی اپیل۔
امسال مانسون میں جھیلوں پر کم آبی ذخیرہ کے پیش اور نظر ریاستی حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تھانے میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) نے ان علاقوں میں ۱۰؍ فیصد پانی کٹوتی کرنے کا اعلان کیا ہے جن علاقوں کو ٹی ایم سی کی جانب (اسٹیم)سے پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔یہ کٹوتی ہر ہفتہ بدھ کو ۲۴؍ گھنٹے کی سپلائی بند کر کے کی جائے گی ۔ ٹی ایم سی نے اعلان کیا ہے کہ یہ کٹوتی بدھ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۶ء سے نافذ العمل ہوگی۔اس کے مطابق ہر ہفتے بدھ کی صبح ۹ ؍بجے سے جمعرات کی صبح ۹؍ بجے تک ٹی ایم سی میں پانی سپلائی بند رکھے گی۔ ۲۸؍اکتوبر۲۰۲۶ءسے یہ سلسلہ اگلے احکامات تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھئے: ’ڈی سیلینیشن‘ پلانٹ کی مخالفت کرنےوالوں کاپانی بند!
ایل نینوکے اثرات اور جھیلوں میں پانی کے ذخائر کو سال بھر چلانے کیلئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے سے تھانے کے علاقے گھوڑبندر روڈ ،ممبرا اور کلوا ، لوک مانیہ نگر ، ورتک نگر اور ساکیت ، سدھاچل اور رستم جی ، ریتو پارک، تھانے جیل، گاندھی نگر، اندرا نگر، روپا دیوی، شری نگر، سدھیشورنیز اٹرنٹی اور جانسن متاثر ہوں گے۔ تھانے میونسپل کارپوریشن نے ممبرا اور دیگر متاثرہ علاقوں کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کفایت شعاری سے پانی استعمال کریں۔
اسی دوران تھانے میونسپل کارپوریشن کے محکمہ آب رسانی کے مطابق بدھ کو ۲۴؍ گھنٹے پانی کٹوتی کے اثر سے جمعرات کو پانی کی سپلائی بحال ہونے کے بعد بھی اگلے ایک سے ۲ ؍دنوں تک پانی کا پریشر کم رہنے کا امکان ہے لہٰذا پانی کی قلت سے بچنے کیلئے شہری پہلے ہی وافر مقدار میں پانی محفوظ کر لیں۔واضح رہے کہ ایل نینو کے ممکنہ اثرات سے پیدا ہونے والی ممکنہ خشک سالی جیسی صورتحال سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ دستیاب آبی وسائل کی منصوبہ بندی کرنے کیلئے حکومت نے ہدایات دی ہیں۔